جھنگ..ڈی پی او کیپٹن (ر) بلال افتخار کیانی کی ہدایت پر پولیس لائن میں جنرل پریڈ کا انعقاد، ڈی ایس پی ہیڈکوارٹر عبدالقادر نے پریڈ کا معائنہ کیا اور سلامی لی، جنرل پریڈ میں پولیس لائنز، تھانہ ایلیٹ فورس، اینٹی رائٹ فورس، ٹریفک پولیس، تھانوں سمیت دیگر اہلکاروں نے شرکت کی

جھنگ..ڈی پی او کیپٹن (ر) بلال افتخار کیانی کی ہدایت پر پولیس لائن میں جنرل پریڈ کا انعقاد، ڈی ایس پی ہیڈکوارٹر عبدالقادر نے پریڈ کا معائنہ کیا اور سلامی لی، تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کے احکامات کی روشنی میں پولیس لائنز میں جنرل پریڈ کا انعقاد کیا گیا۔جنرل پریڈ میں پولیس لائنز، تھانہ ایلیٹ فورس، اینٹی رائٹ فورس، ٹریفک پولیس، تھانوں سمیت دیگر اہلکاروں نے شرکت کی

۔پریڈ میں حصہ لینے والے اہلکاروں کے چاق و چوبند دستوں نے مارچ کیا۔ڈی ایس پی ہیڈکوارٹر عبدالقادر نے پریڈ کا معائنہ کیا اور سلامی لی۔پریڈ میں شامل جوانوں کو ڈسپلن اور ٹرن آؤٹ بہتر بنانے کی ہدایت کی گئی۔

اس موقع پر پولیس افسران اور جوانوں سے خطاب کرتے ہوئے ڈی ایس پی ہیڈکوارٹر عبدالقادر کا کہنا تھا کہ شہریوں کیساتھ خوش اخلاق رہیں اور احسن طریقے سے فرائض سر انجام دیں۔

شیخ غلام مصطفیٰ سی ای او و چیف ایڈیٹر جھنگ ان لائن نیوز نیٹ ورک 923417886500 +

Leave a Comment