جھنگ۔۔ڈی پی او کیپٹن (ر) بلال افتخار کیانی کی طرف سے مسیحی ملازمان کیلئے کرسمس کی تقریب . میثاق سنٹر میں کرسمس کا کیک کاٹا اور مسیحی ملازمین کو تحائف تقسیم کئے۔ مسیحی برادری سمیت اقلیتی کمیونٹی کے نمائندہ سربراہان کی شرکت ۔ تفصیلات کے مطابق ڈی پی او کیپٹن (ر) بلال افتخار کیانی کی طرف سے مسیحی ملازمان کیلئے میثاق سنٹر میں کرسمس کی تقریب کا انعقاد کیا گیا . تقریب میں مسیحی برادری سمیت اقلیتی کمیونٹی کے نمائندہ سربراہان بھی شریک ہوئے ۔ ڈی پی او نے مسیحی پولیس افسران کے ہمراہ کرسمس کا کیک کاٹا اور ان میں تحائف تقسیم کئے ۔ مسیحی برادری کو کرسمس کی مبارک باد اور نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے ڈی پی او کا کہنا تھا کہ بین المذاہب ہم آہنگی ، رواداری اور مثبت رویوں کو فروغ دینے کی ضرورت ہے ۔ میثاق سنٹر سے مسیحی برادری کو آسان اور تیز ترین سروسز فراہم جا رہی ہیں ۔ کرسمس کے موقع پر تمام عبادت گاہوں کو فول پروف سکیورٹی فراہم کی جارہی ہے ۔ دوران وزٹ ڈی پی او نے خدمت مرکز میں پولیس ورکنگ کا جائزہ لیا اور شہریوں سے فیڈ بیک بھی لیا ۔ ڈی پی او کا مزید کہنا تھا کہ جدید تقاضوں کے مطابق پولیس خدمت مراکز اور میثاق سنٹر کو مزید بہتر بنایا جا رہا ہے ۔