وریام والاجھنگ (شیخ غلام مصطفیٰ) والدین بچوں کو اسلحہ کی نمائش کرنے سے منع کریں، بچوں کی تربیت انہیں ہر جرائم سے پاک کر سکتے ہیں، ان خیالات کا اظہار ایس ایچ او تھانہ وریام والا اسد علی باٹا نے انچارج چوکی رستم سرگانہ سب انسپکٹر محمد آصف نواز انجم کی جانب سے اسلحہ کی نمائش کرنے والے نواحی موضع پیر والا کے دو شہریوں کی گرفتاری کے موقع پر کیا، رپورٹ حکیم طاہر محمود جنجوعہ، ڈاکٹر غلام اللہ فاروقی ،انور علی جاوید

ایس ایچ او تھانہ وریام والا اسد علی باٹا کی زیر نگرانی انچارج چوکی رستم سرگانہ سب انسپکٹر محمد آصف نواز انجم کی اپنی ٹیم کے ہمراہ دو مختلف کارروائیوں میں اسلحہ کی سرعام نمائش کرنے والے موضع پیر والا کے رہائشی نعیم عباس شاہ ولد منظور حسین شاہ اور سید شاہ زیب ساغر ولد سید عامر عباس شاہ کو مخبر کی اطلاع پر گرفتار کر لیا گیا-

اس موقع پر ایس ایم ایس ایچ او تھانہ وریام والا اسد علی باٹا نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسلحہ کی نمائش کرنا جرم ہے اور جو بھی ایسا اقدام کرے گا قانون کی گرفت میں ہو گا، والدین اپنے بچوں کو اسلحہ کی نمائش سے اجتناب کریں-

شیخ غلام مصطفیٰ سی ای او و چیف ایڈیٹر جھنگ ان لائن نیوز نیٹ ورک 923417886500 +

Leave a Comment