جھنگ (شیخ غلام مصطفیٰ) فلاحی و اسلامی ریاست کا کام عوام کے مسائل کا خاتمہ اور حقوق کی ادائیگی ہوتا ہے، اس واسطے انتظامی یونٹس بنائے جاتے ہیں، مگر جھنگ کو ڈویژن کے اسٹیٹس سے محروم کرنا اور اس کی تحصیلوں کو ڈویژن اور اضلاع کا درجہ دینا جھنگ کی ستائیس لاکھ عوام کے اندر احساس محرومی اور نفرت پیدا کرنے کا سبب بن رہا ہے، جھنگ کے مسائل کا فوری حل نکالا جائے، جھنگ ڈویژن بناؤ تحریک کے قائدین کی پریس کلب جھنگ میں پریس کانفرنس، رپورٹ انیس احمد پوری نمائندہ خصوصی جھنگ آن لائن نیوز

جھنگ کو ڈویژن کے اسٹیٹس سے محروم رکھنا ناانصافی ہے عمیر الغزالی۔جھنگ ڈویژن بناؤ تحریک کی قیادت نے جھنگ پریس کلب میں پر ہجوم کانفرنس کرتے ہوئے جھنگ کو ڈویژن بنانے کا مطالبہ کردیا اس پریس کانفرنس میں مولانا عمیر الغزالی ،مدنی خان بلوچ ،مولانا عبد الواحدصدیقی،مولاناعرفان نجمی،ناصر علی،نعمان گل،عبد القیوم انصاری،سرفراز انصاری ،رانا رئیس احمد ،مولاناالیاس طاہر ،ملک ابرارتبسم ،اشتیاق منہاس،عمران شاہد،عروج فاطمہ،مفتی حسن،نزاکت خان بلوچ،شیخ سعد اعظم شیخ انیس احمد پوری ،سردارذوالفقار خان اور دیگر نے شرکت کی ۔

مولانا عمیر الغزالی نے بات کرتے ہوئےکہاکہ فلاحی و اسلامی ریاست کا کام عوام کے مسائل کا خاتمہ اور حقوق کی ادائیگی ہوتا یے اس واسطے انتظامی یونٹس بنائے جاتے ہیں مگر جھنگ کو ڈویژن کے اسٹیٹس سے محروم کرنا اور اس کی تحصیلوں کو ڈویژن اور اضلاع کا درجہ دینا جھنگ کی ستائیس لاکھ عوام کے اندر احساس محرومی اور نفرت پیدا کرنے کا سبب بن رہا ہے –

اس سے جھنگ کا ہر شہری جو چاہئیے جس طبقہ سے تعلق رکھتا ہو نا صرف متاثر ہو رہا ہے بلکہ سراپا احتجاج ہے ہمارے ریاست اور حکومت سے درج ذیل مطالبے ہیں۔ جھنگ کو ڈویژن کا درجہ دیا جائے ۔جھنگ میں کرونا کی وجہ سے بند ساندل ٹرین کوفی الفورچلایاجائے۔جھنگ کے ضلعی ہیڈ کواٹر ہسپتال کو ٹیچنگ ہسپتال کا درجہ دیا جائے۔جھنگ کی سیم نہر کوپختہ کروایا جائے (-

اور واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹس لگوائے جائیں۔واٹر فلٹر پلانٹس کی بحالی اور جھنگ کے تمام روڈز کو جو تحصیلوں سے زمینی رابطہ کا ذریعہ ہیں انکو ون وے کیا جائے۔لاہور وویمن کیمپس کو بحال کیا جائےیا اسکو جھنگ وویمن یونیورسٹی میں کنورٹ کیا جائے۔

جھنگ میں انڈسٹریل زون کا منصوںہ فنکشنل کیا جائے ۔اس کے علاوہ تمام قائدین نے اپنے مطالبات کے لئیے ہر فورم استعمال کرنے کا اعلان کیا۔جھنگ ڈویژن بناؤ تحریک نا تقسیم ہے نا اسکے گروپس ہیں ۔یہ غلط فہمی اب سب کو دور کرلینی چاہئیے باقی اجتماعیت کو توڑنے کا حربہ ہر وقت ممکن ہوتا ہے جیسے ہر خیر کے ساتھ شر ہوتا ہے ۔

جھنگ ڈویژن بناؤ تحریک میں مرکزی چئیرمین سردار ملک محمد عبد اللہ کھوکھر ،ملک محمد عدیل اوورسیز صدر اور دیگر کی بڑی قربانیاں ہیں ۔ہم سالوں سے جھنگ کے لئیے جان مال وقت لگا رہے ہیں تاکہ جھنگ کے باسی خوشحال ہوں-

شیخ غلام مصطفیٰ سی ای او و چیف ایڈیٹر جھنگ ان لائن نیوز نیٹ ورک 923417886500 +

Leave a Comment