جھنگ (شیخ غلام مصطفیٰ) محکمہ سول ڈیفنس جھنگ کی بڑی کاروائیاں ،غیر قانونی آ ئل ایجنسیوں، غیر قانونی گیس ریفلنگ، اور منی پٹرول پمپس مالکان کے خلاف مختلف تھانوں میں 50 مقدمات درج، تیس لاکھ کے جرمانے ، رپورٹ عرفان حیدر سیال ڈویژنل بیوروچیف جھنگ آن لائن نیوز نیٹ ورک

جھنگ(عرفان حیدر سیال / بیوروچیف )ڈائریکٹر سول ڈیفنس پنجاب لاہور ضمیر حسین اور ڈپٹی کمشنر جھنگ علی اکبر بھنڈر کی ہدایت کے مطابق محکمہ سول ڈیفنس جھنگ نے سال 2024 میں غیر قانونی آ ئل ایجنسیوں اور غیر قانونی گیس ریفلنگ کرنیوالوں اور منی پٹرول پمپس کے خلاف مختلف تھانوں میں 50 مقدمات درج کروائے گئے-

اور 90 چالان کیے اور 325 غیر قانونی منی پٹرول پمپس اور گیس ری فلنگ شاپس کو سیل کیا جبکہ 300000 لاکھ روپے جرمانہ کیا سول ڈیفنس آ فیسر اسد سلیمان نے میڈیا کو بتایا کہ سال 2024 میں تعلیمی اداروں،کمرشل،انڈسٹری،ادارہ جات اور ضلع جھنگ کے سرکاری اداروں،ہسپتالوں میں حادثات سے بچاؤ کیلئے ٹریننگ دی گئی اور 3880 طلباء و طالبات،انڈسٹری ورکرز،اور سرکاری عملے کو حادثات سے بچاؤ کی تربیت دی گئی

،سول ڈیفنس بم ڈسپوزل اسکواڈ نے سال 2024 ء میں 1679 ٹیکنیکل سرچنگ،سویپنگ کی اور 02 تھریٹ کال موصول ہوئی جسکو سول ڈیفنس بم ڈسپوزل نے بروقت نمٹایا ،کمرشل ، انڈسٹری،پٹرول پمپس پر فائر سیفٹی انتظامات مکمل نہ ہونے کی بنا پر 65 ادارہ جات کو نوٹسز جاری کیے

عوام الناس کیلئے واک کی گئی علاؤہ ازیں15 نوک ایکسرسائز میں شمولیت کی گئی اور سول ڈیفنس جھنگ کی جانب سے عوام الناس میں آ گاہی مہم کیلئے پمفلٹ بھی تقسیم کئے گئے ہیں ۔

شیخ غلام مصطفیٰ سی ای او و چیف ایڈیٹر جھنگ ان لائن نیوز نیٹ ورک 923417886500 +

Leave a Comment