آل پاکستان کلاس فور ایسوسی ایشن جھنگ کے صدر ساجدعلی سیال نے تحصیل اٹھارہ ہزاری کی کابینہ کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا-
جھنگ (نمائندہ خصوصی جھنگ)
آل پاکستان کلاس فور ایسوسی ایشن جھنگ کے صدر ساجدعلی سیال نے تحصیل اٹھارہ ہزاری کی کابینہ کے لیے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ یہ اعلان ایک خصوصی اجلاس میں کیا گیا، جس میں تنظیم کے عہدیداران اور ممبران کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
نئی کابینہ کے عہدیداران میں مہرعامرملکانہ چیئرمین،محمدعثمان صابر وائس چیئرمین،عثمان علی کلیارسرپرست اعلیٰ،مہر بلال ملکانہ صدر،طاہرعباس خان سنیئر نائب صدر،عطا الرحمن نائب صدر اول،سخاوت حسین نائب صدر دوئم،محمد فیصل جنرل سیکرٹری،فیاض خان ڈپٹی جنرل سیکرٹری،قیصر عباس ملکانہ فنانس سیکرٹری،منظر کلیار جوائنٹ سیکرٹری،محمد عابد آفس سیکرٹری،اصغر علی پریس سیکرٹری اورقیصرعباس خان رابطہ سیکرٹری شامل ہیں۔تقریب میں صدر ایپکفا ساجد علی سیال نے عہدیداروں میں نوٹیفکیشن تقسیم کیئے-
ضلعی رابطہ سیکرٹری تصورحسین بھی تقریب کا حصہ تھے جنہوں نے تقریب میں رونق بخشی
اس موقع پر صدرایپکفا جھنگ ساجد علی سیال نے کہا کہ نئی کابینہ تنظیم کے اصولوں کے تحت ملازمین کے مسائل کے حل اور ان کے حقوق کے تحفظ کے لیے بھرپور کردار ادا کرے گی۔
تقریب کے دوران ملازمین نے نئی کابینہ کو مبارکباد پیش کی اور اپنی بھرپور حمایت کا یقین دلایا۔
کلاس فور ملازمین نے امید ظاہر کی کہ نئی کابینہ ان کے مسائل کے حل کے لیے مؤثر اقدامات کرے گی اور تنظیم کو مزید مضبوط بنائے گی۔
شیخ غلام مصطفیٰ سی ای او و چیف ایڈیٹر جھنگ ان لائن نیوز نیٹ ورک 923417886500 +