پٹرولنگ پوسٹ چمرانوالی ضلع جھنگ نے سال 2024 کی کارکردگی رپورٹ جاری کردی۔۔۔۔رپورٹ بیورچیف انور علی جاوید جھنگ آن لائن نیوز

پٹرولنگ پوسٹ چمرانوالی ضلع جھنگ نے سال 2024 کی کارکردگی رپورٹ
ایس ایس پی پٹرولنگ فصیل آباد ریجن مرزا انجم کمال کی ہدایات پر ڈی ایس پی پٹرولنگ جھنگ کاشف مسعود شیخ کی زیر نگرانی عون حیدر بھروانہ سب انسپکٹر انچارج پٹرولنگ پوسٹ چمرانوالی نے اپنے شفٹ انچارج صاحبان ممتاز حسین بھروانہ اے ایس آئی غلام دستگیر کالیا محمد شریف بھوجوانہ زوار حسین نول اور زین العابدین سپرا ھیڈ کانسٹیبلان کے ہمراہ سال 2024 میں شراب نوشی کے خلاف 35 مقدمات کا اندراج کروا کر تقریباً 800 لیٹر شراب برآمد کی ناجائز اسلحہ کے 2 مقدمات درج کروا کر 2 عدد پسٹل برآمد کئے چرس کے 2 مقدمات درج کروا کر 1340 گرام چرس برآمد کی ایل پی جی کے 212 مقدمات درج کرواے گئے تیز رفتاری کے 18 مقدمات درج کرواے گئے بوگس نمبر پلیٹ لگانے والوں کے خلاف 6 مقدمات درج کروا گئے چوری شدہ گاڑی برآمد کر کے ایک مقدمہ درج کروایا گیا اور دیگر جرائم کے 2 مقدمات درج کروا کر کل 278 مقدمات کا مختلف تھانوں میں اندراج کروایا گیا اسکے علاؤہ ای ایپ سے شناختی کارڈ چیکنگ کرکے تقریباً 20 مجرم اشتہاری اور عدالتی مفرور گرفتار کئے گئے پٹرولنگ پوسٹ چمرانوالی نے ریجن فصیل آباد میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کیا لوگوں کو بہترین سہولیات میسر کرکے سفر کو محفوظ بنایا گیا

Leave a Comment