جھنگ : چوروں کا کھیل ختم ، شہریوں کا چین بحال، نقب زن، چور اور رابر گینگ کے 5 ملزمان پکڑے گئے
جھنگ : پولیس نے 2 کروڑ 19 لاکھ مالیت کا مال مسروقہ برآمد کر کے شہریوں کے حوالے کردیا
جھنگ : ڈی پی او کیپٹن (ر) بلال افتخار کیانی کی طرف سے پولیس افسران کو شاباش، تعریفی سرٹیفکیٹ اور انعامات تقسیم
جھنگ : کوتوالی کے علاقہ سے نقب زن گرفتار ، واردات میں لوٹا گیا 34 تولے سونا اور قیمتی گھڑیاں برآمد
جھنگ : چور گینگ سے شہر بھر سے چوری شدہ 30 عدد موٹر سائیکل، 1 کار اور 15 لاکھ نقدی بھی برآمد
جھنگ : رابری میں ملوث گینگ کے دو ملزمان موچیوالا سے گرفتار ، 15 لاکھ نقدی برآمد
جھنگ : ڈی پی او کیپٹن (ر) بلال افتخار کیانی نے پریس کانفرنس میں مال مسروقہ شہریوں کے حوالے کردیا
جھنگ : شہریوں کی طرف سے اظہار تشکر ، عوامی حلقوں نے پولیس کی کارکردگی کو سراہا
جھنگ : شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کیلئے پولیس ہمہ وقت سرگرم ہے، ڈی پی او
جھنگ : جرائم کے خلاف بھرپور کاروائیاں جاری رکھی جائیں گی، ڈی پی او بلال افتخار
جھنگ ( ) پولیس تھانہ کوتوالی کی بڑی کاروائی ، نقب زن، چور اور رابر گینگ کے 5 ملزمان گرفتار ، 2 کروڑ 19 لاکھ روپے مالیت کا مال مسروقہ برآمد ۔ ڈی پی او کیپٹن (ر) بلال افتخار کیانی نے برآمد ہونے والا مال مسروقہ شہریوں کے حوالے کیا
۔ تفصیلات کے مطابق ڈی پی او کیپٹن (ر) بلال افتخار کیانی کے احکامات پر جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن کے نتیجہ میں پولیس تھانہ کوتوالی نے نقب زن، چور اور رابر گینگ کے 5 ملزمان کو گرفتار کرکے 2 کروڑ 19 لاکھ روپے مالیت کا مال مسروقہ برآمد کرلیا ۔ برآمد ہونے والے مال مسروقہ میں 34 تولہ سونا ، قیمتی گھڑیاں ، 1 کار اور چور گینگ سے شہر بھر سے چوری شدہ 30 موٹر سائیکل برآمد کی گئیں ۔
پولیس تھانہ موچی والا نے رابری میں ملوث گینگ کے دو ملزمان کو گرفتار کرکے 15 لاکھ روپے نقدی برآمد کی ۔ ڈی پی او کیپٹن (ر) بلال افتخار کیانی نے برآمد ہونے والا مال مسروقہ شہریوں کے حوالے کیا ۔ مال مسروقہ کی برآمدگی پر ڈی پی او کی طرف سے پولیس افسران کو شاباش، تعریفی سرٹیفکیٹ اور انعامات تقسیم کئے ۔
میڈیا نمائندگان سے بات کرتے ہوئے ڈی پی او کا کہنا تھا کہ شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کیلئے پولیس ہمہ وقت سرگرم ہے ۔ سال 2024 میں بھی 25 کروڑ روپے سے زائد کا مال مسروقہ برآمد کرکے شہریوں کے حوالے کیا گیا ۔ جرائم کے تدارک کیلئے میکانیزم ترتیب دیا گیا ہے ، اس سلسلہ میں جملہ ڈی ایس پیز کو ہدایات کی گئی ہیں –
کہ خود پیٹرولنگ کریں اور گشت اور ٹھیکری پہرہ کو مانیٹر کریں ۔ ڈی پی او کا مزید کہنا تھا کہ جرائم کے خلاف بھرپور کاروائیاں جاری رکھی جائیں گی ۔ مال مسروقہ کی برآمدگی پر شہریوں کی طرف سے اظہار تشکر ، پولیس کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے ڈی پی او کا شکریہ ادا کیا ۔
شیخ غلام مصطفیٰ سی ای او و چیف ایڈیٹر جھنگ ان لائن نیوز نیٹ ورک 923417886500 +