جھنگ کیپٹن (ر ) بلال افتخار کیانی کے احکامات پر اور ایس ایچ او تھانہ وریام والا اسد علی باٹا کی ہدایت پر منشیات فروشوں کے خلاف غیر معمولی کاروائیوں کا سلسلہ جاری، انچارج چوکی رستم سرگانہ آصف نواز انجم کی دبنگ کاروائی دوران گشت پل بوتھانیانوالی رستم سرگانہ سے مخبر کی اطلاع پر ملزم شعیب اختر ولد اقبال قوم کمیانہ سکنہ موضع گلمالہ سے دوران چیکنگ 1780 گرام چرس برآمد کرکے مقدمہ درج کر لیا –
مزید چوکی انچارج آصف نواز انجم صاحب کا کہنا تھا کہ منشیات فروشوں اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف کوئی رعایت نہیں برتی جاۓ گی معاشرے سے منشیات جیسی لعنت کے خاتمے کے لئے پولیس مکمل طور پر متحرک ہے۔
شیخ غلام مصطفیٰ سی ای او و چیف ایڈیٹر جھنگ ان لائن نیوز نیٹ ورک 923417886500 +