لاہور ( )
الخدمت فاونڈیشن وسطی پنجاب کے تحت اضلاع میں ڈونر کانفرنس کو موثر بنانے ، بنو قابل پروگرام اور نئے فنانشنل ماڈل پر الخدمت فاونڈیشن ضلع جھنگ کے لیے بریفنگ کا اہتمام کیا گیا۔دفتر الخدمت فاونڈیشن وسطی پنجاب میں صدر الخدمت فاؤنڈیشن جھنگ طارق فاروق صابری، چئیرمین اظہر عباس، جنرل سیکرٹری طارق محمود اور رانا محمد مقتدر صاحب نائب صدر نے شرکت کی۔
صدر ریجن محترم اکرام الحق سبحانی صاحب نے ضلعی ٹیم کو مکمل بریفنگ دی۔ انہوں نے کہا کہ ضروری ہے کہ پوری پلاننگ کے ساتھ موثر افراد کو ساتھ ملا کر انسانیت کی خدمت کرنے والے منصوبوں کو پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے. بنوقابل پراجیکٹ آج کے نوجوانوں کیلئے الخدمت فاونڈیشن کا قابلِ فخر منصوبہ ہے اس سے روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے اس لیے اس وقت الخدمت فاونڈیشن اسکو زیادہ سے زیادہ فوکس کررہی ہے-
شیخ غلام مصطفیٰ سی ای او و چیف ایڈیٹر جھنگ ان لائن نیوز نیٹ ورک 923417886500 +