شورکوٹ (شیخ غلام مصطفیٰ) مہر جنید کملانہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام شور کوٹ کے ذمہ دار نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا کام عوام الناس کی خدمت کرنا ہے جس کے حصول کیلئے ہم جو خواتین دور دراز علاقوں سے آفس تک رسائی حاصل نہیں کرسکیں ھم انشاءاللہ ان کے علاقوں میں اس سردی و دھند کےباوجود جاکر مساجد میں اعلانات کروا کر سروے کررہے ہیں-
اور کرتے رہیں گے،یہ سب ہمارے سینئرز آفیسر ڈپٹی ڈائریکٹر مقصودبھٹی کی کاوش اور محبت ہے کہ وہ فرائض کو احسن طریقے سے نبھانے ہوئےدن رات خود نگرانی بھی کرتے رہتے ہیں اور ہر طرح سے تعاون کررہےہیں اور ہمیں فیلڈ میں خدمت کرنے کا موقع دیاہے،
ہماری بھرپور کوشش ہےکہ جن خواتین نے بے نظیر انکم سپورٹ والے سروے نہیں کروایا ھم ان تک پہنچ کر ان کا اندراج کریں تاکہ سب خواتین حکومت کی طرف سے پیش کردہ مختلف سکیموں سے مفید ہوسکیں سروے کی کوئی فیس نہیں ہےکوئی رشوت نہیں ہےپیسہ لینے والے ٹاؤٹ مافیا سے بچ کررہیں –
عوامی خدمت سے بڑھ کر کوئی نیکی نہیں ہے زندگی کا مقصد اوروں کےکام آنا علاقے بھر میں یہ پیغام عام کر دیں جن کے سروے نہیں ہوئے وہ اپنے علاقے میں انے والی سروے ٹیموں سے اپنا سروے مکمل کروائیں-
شیخ غلام مصطفیٰ سی ای او و چیف ایڈیٹر جھنگ ان لائن نیوز 03417886500