پنجاب بھر میں پانچ ہزار مراکز پر پنجاب حکومت کے انقلابی پروگرام کی رجسٹریشن کی سہولت فراہم کر دی گئی، دس فلاحی پروگرام کی رجسٹریشن ممکن ہو سکے گی

پنجاب بھر سے خوشحالی سروے کا آغاز،
اب ہو گا سب کا شمار PSER کا قیام۔۔۔!!!
صوبہ بھر میں قائم کردہ اپنے 5000 سے زائد رجسٹریشن سنٹر میں سے اپنے قریبی سنٹر پر تشریف لے جائیں-

حکومت پنجاب کے فلاحی پروگرامز:
1. کسان کارڈ
2. ہمت کارڈ
3. ہیلتھ کارڈ
4. لائیو سٹاک کارڈ
5. ای بائیکس سکیم
6. سکالر شپ پروگرام
7. اپنی چھت اپنا گھر سکیم
8. روشن گھرانہ سولر پروگرام
9. نگہبان رمضان پیکیج پروگرام
10. وزیراعظم لون سکیم
جیسے کسی بھی پروگرام سے مستفید ہونے کےلیے PSER سروے میں اندراج ہونا لازمی قرار۔۔۔!!!!

Required Documents
ضروری کاغذات

1. خواتین اور مرد کا شناختی کارڈ
2. بچوں کا بے فارم
3. خاوند کا NADRA سے سربراہ ہونا لازمی،
4. عورت یا خاوند کے CNIC پر رجسٹر سم نمبر
5. اگر عورت بیواہ یا طلاق یافتہ ہو تو اس کا NADRA میں ریکارڈ کاہونا ضروری ہے-

پنجاب حکومت کا یہ PSER بہت بڑا اقدام ہے،

اس سروے کا مقصد صرف اور صرف غریب عوام کو ریلیف دینا اور غریب لوگوں کو غربت سے نکالناہے، جن خواتین مرد حضرات کے گھریلو حلات خراب ہیں، یا جیتنا کماتے ہیں اس کے باوجود گھر میں مشکلات ہیں، یا بچوں کو سکولوں میں اچھی تعلیم دلوانے کےلیے مالی مشکلات کا سامنا ہے، اچھا گھر نہیں ہے،-

یا آپ کو پاکستان حکمت سے بلاسود قرضے کی فوراً ضرورت ہے، یا آپ اپنا گھر بنانا چاہتے ہیں، اور آپکے پاس گھر بنانے کےلیے موجودہ رقم نہیں ہے، یا آپ فروری میں ماہ رمضان میں راشن کےلیے 5000 ہزار لینا چاہتے ہیں، یا آپکے گھر میں کوئی Disable مطلب معذور بچہ یا بچی یا کوئی بڑا فیملی ممبر ہے تو اس کے لیے پنجاب حکومت 10500 روپے کا سہ ماہی وظیفہ دے رہی ہے-

یا آپ فری سولر پینل سکیم میں شامل ہونا چاہتے ہیں، ایسی تمام خواتین جن کو بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے پیشے نہیں ملتے یا وہ نااہل ہو چکے ہیں، اور آپ کے مالی حالات ٹھیک نہیں ہیں اور آپ چاہتے ہیں کے پنجاب حکومت ہمیں ہر 3 ماہ بعد 10500 ہزار کی سہ ماہی رقم دیا کرئے تو آج سے ہی ایسے بہت سے مختلف پروگراموں میں شامل ہونے کےلیے PSER میں اپنا سروے کروائیں-

تاکہ آپ کی پنجاب حکومت فوراً مدد کر سکے، آپ کی مالی معاونت کرنا حکومت کی ذمےداری ہے، حکومت کا آپ پر مشکل وقت میں مدد کرنا احسان نہیں بلکہ فرض ہے،
جلد سے جلد اگر آپ شادی شدہ ہیں تو اپنا اندراج PSER سروے میں اپنے قریبی یونین کونسل میں موجود عملے سے کروائیں، تاکہ آپ کو مختلف پروگراموں میں شامل کیا جا سکے،-

شیخ غلام مصطفیٰ چیف ایڈیٹر جھنگ ان لائن نیوز 03417886500

Leave a Comment