جھنگ (شیخ غلام مصطفیٰ) مرکزی جمعیت اہلحدیث ضلع جھنگ و اہلحدیث یوتھ فورس ضلع جھنگ کے راہنماؤں نے حافظ سلمان اعظم کو صدر اہلحدیث یوتھ فورس پاکستان اور حافظ عبدالغفور جہلمی کو جنرل سیکرٹری اہلحدیث یوتھ فورس پاکستان بننے پر دلی مبارک باد پیش کی ہے، رپورٹ حکیم طاہر محمود جنجوعہ

وریام والا،حافظ ثاقب سرور ساقی امیر مرکزی جمعیت اہلحدیث ضلع جھنگ پروفیسر حکیم طاہر محمود جنجوعہ صدر جمعیت اساتذہ ضلع جھنگ حافظ شاہد ندیم جنرل سیکرٹری اہلحدیث یوتھ فورس ضلع جھنگ قاری محمد حمزہ مکی پرنسپل جامعہ تعلیم القرآن والحدیث کوٹلہ محمد ظریف خاں نے حافظ سلمان اعظم کو صدر اہلحدیث یوتھ فورس پاکستان اور حافظ عبدالغفور جہلمی کو جنرل سیکرٹری اہلحدیث یوتھ فورس پاکستان بننے پر دلی مبارک باد پیش کی –

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حافظ ثاقب سرور ساقی پروفیسر حکیم طاہر محمود جنجوعہ نے کہا کہ ہم علامہ پروفیسر سینیٹر ساجد میر امیر مرکزی جمعیت اہلحدیث پاکستان حافظ عبد الکریم ناظم اعلیٰ مرکزی جمعیت اہلحدیث پاکستان اور دیگر ذمہ داران کے انتہائی مشکور و ممنون ہیں کہ جنہوں نے ملک بھر سے ضلعی امرا اور ناظمین کے فیصلوں کے بعد یوتھ فورس کی قیادت کا فیصلہ بہت اچھا کیا ہے-

جس پر ہم مرکزی قیادت کو دل کی اتھاہ گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہیں اور اپنے قائد سالار یوتھ فورس حافظ محمد سلمان اعظم اور حافظ عبدالغفور جہلمی سے امید کرتے ہیں کی وہ ملک بھر میں پہلے کی طرح اچھے کام کریں گے اور نوجوانوں کے شانہ بشانہ کھڑے ہو کر اہلحدیث یوتھ فورس پاکستان میں مزید منظم کرنے میں مرکزی کردار ادا کریں گے –

الحمدللہ ہمیں ان کی قیادت پر فخر ہے انہوں نے اپنے سابقہ ادوار میں یوتھ فورس کے جوانوں کو عزت دی اچھی تربیت دی اور کام کرنے کا موقع دیا اللہ کریم انکی قدم قدم پر حفاظت فرمائے اور مزید عزتوں سے نوازے آمین-

شیخ غلام مصطفیٰ سی ای او و چیف ایڈیٹر جھنگ ان لائن نیوز نیٹ ورک 923417886500 +

Leave a Comment