گڑھ مہاراجہ(رانا فیصل اقبال )سات سالہ طالب علم گھر پہنچنے کی بجائے موت کی آغوش میں چلا گیا۔تھانہ احمد پور سیال کے علاقہ سمندوانہ کے موضع سدھانہ میں ٹریکٹر ٹرالی کے نیچے آ کر محمد عباس ولد الطاف حسین قوم چدھڑ سکنہ ٹبیاں والی بستی موقع پر جاں بحق ہو گیا –
مبینہ طور پر بتایا جا رہا ہے کہ بچہ سکول سے واپسی گھر جا رہا تھا اور راستہ میں ہی یہ افسوسناک واقع پیش آ گیا۔موت کی خبر سن کر والدین غم سے نڈھال۔
شیخ غلام مصطفیٰ سی ای او و چیف ایڈیٹر جھنگ ان لائن نیوز نیٹ ورک 923417886500 +