جھنگ ( )رابری کی جھوٹی واردات بے نقاب ، پولیس کو چکما دیکر شہریوں کے 20 لاکھ روپے ہڑپ کرنے کی سازش کا پردہ چاک۔ تھانہ کوتوالی کے علاقہ سے رابری کی جھوٹی اطلاع دینے والے علی مبارک کے خلاف قانونی کاروائی کا آغاز کردیا گیا ۔
تفصیلات کے مطابق تھانہ کوتوالی کے علاقہ سے علی مبارک نامی شہری نے پولیس کو 20 لاکھ روپے رابری کی اطلاع دی ۔ پولیس نے شہری کی درخواست پر مقدمہ درج کرتے ہوئے تفتیش کا آغاز کیا ۔ واردات کو ٹریس کرنے کیلئے سی سی ٹی وی فوٹیج و دیگر وسائل بروئے کار لائے گئے ۔
پولیس نے جدید طریقہ تفتیش اور سی سی ٹی وی فوٹیج سے جھوٹ پر مبنی من گھڑت رابری کی کہانی کا پردہ فاش کر دیا ۔ علی مبارک نے 20 لاکھ روپے کی رقم میزان میں بینک میں جمع کروا کر پولیس کو رابری کی جھوٹی اطلاع دی۔
پولیس کو چکما دیکر شہریوں کے 20 لاکھ روپے ہڑپ کرنے کی سازش پر علی مبارک کے خلاف قانونی کاروائی کا آغاز کردیا گیا ہے۔ موثر تفتیش پر پولیس افسران کو شاباش دیتے ہوئے ڈی پی او کیپٹن (ر) بلال افتخار کیانی کا کہنا تھا کہ پولیس کو جھوٹی اطلاع دینا نہ صرف جرم ہے بلکہ سرکاری وسائل کا ضیاع بھی ہے۔ ڈی پی او کا مزید کہنا تھا کہ پولیس کو فریب دیکر اپنے مذموم عزائم کو پورا کرنے والوں کیساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔
شیخ غلام مصطفیٰ سی ای او و چیف ایڈیٹر جھنگ ان لائن نیوز نیٹ ورک 923417886500 +