عرصہ دراز سے لغاری برادری کے دو گروپوں ایک شریف خان لغاری گروپ ، اور دوسرا فیاض خان لغاری گروپ ،میں جھگڑا چل رہا تھا جس کی وجہ سے کافی بار لڑائیاں ہوئیں اور دونوں گروپوں میں اختلاف تھے کافی عرصہ بعد رائے غلام یسین ڈاہا سابق (ممبر) اور رائے وقاص ڈاہا امیدوار چیئرمین اور دوست ڈاکٹر رائے بلال رودنی ، ملک تاثیر بدھ ، مطیع الرحمان کبڑا ، کی کوشش کی وجہ سے میاں غضنفر عباس قریشی (چیئرمین U/c گل قائم مستوئی) کے ڈیرے پر فیصلہ ہوا-
دونوں گروپوں کے اختلافات دور کیے اور صلحہ بندی کرائی اور ایک دوسرے کے گلے لگوایا میاں غضنفر کو لغاری برادری نے پگ بھی پہنائی شریف خان لغاری نے رائے وقاص ڈاہا کو داد دی اور خوش ہوئے کے انکی بھرپور کوشش سے یہ فیصلہ طئے پایا اور تکمیل تک پہنچا رائے وقاص ڈاہا کا کہنا ہے وہ آئندہ بھی علاقے اور یونین کے ساتھ ساتھ رہیں گے-
شیخ غلام مصطفیٰ سی ای او و چیف ایڈیٹر جھنگ ان لائن نیوز نیٹ ورک 923417886500 +