گڑھ مہاراجہ(شیخ غلام مصطفیٰ) جھنگ کی دو تحصیلوں کو ختم کرکے لیہ ڈویژن ہرگز قبول نہیں، سیاسی و مذہبی جماعتیں سول سوسائٹی اساتذہ وکلا طلبہ میدان عمل میں اتریں، مرکزی صدر جھنگ ڈویژن بناؤتحریک رائے انصر صدیقی، شیخ امتیازاحمد، کی مریم نواز آباد ڈویژن کی تجویز پر ردعمل دیتے ہوئے پریس کانفرنس، رپورٹ رانا فیصل اقبال ،رانا محمد نعیم خان، ڈاکٹر غلام اللہ فاروقی

گڑھ مہاراجہ جھنگ کی دو تحصیلوں کو ختم کرکے لیہ ڈویژن ہرگز قبول نہیں، رائے انصر صدیقی،
سیاسی و مذہبی جماعتیں سول سوسائٹی اساتذہ وکلا طلبہ میدان عمل میں اتریں، امتیاز شیخ،
تفصیلات کے مطابق مرکزی صدر جھنگ ڈویژن بناؤتحریک رائے انصر صدیقی، شیخ امتیازاحمد، کی مریم نواز آباد ڈویژن کی تجویز پر ردعمل دیتے ہوئے پریس کانفرنس، دوران گفتگو ان کا کہنا تھا ضلع جھنگ کی تحصیلوں کو جھنگ سے کاٹ کر ضلع لیہ کے ساتھ شامل کرکے مریم أباد ڈویژن کی تجویز مضحکہ خیز ہے

، جھنگ کی دو تحصیلوں شورکوٹ اور احمدپورسیال کو اس نو زائیدہ ڈویژن میں شامل کرنے کے حق میں نہیں ہیں، انہوں نے مزید کہا کہ شورکوٹ کو ضلع کادرجہ دلوانا اور ٹوبہ ٹیک سنگھ کی شمولیت سے جھنگ کو ڈویژن بنانا ہمارے منشور کا حصہ ہے،

1849 سے قائم شدہ جھنگ کے سیاست دانوں کی عدم دلچسپی کے بدولت تنزلی کا شکار ہوتے ہوئے کئی ٹکڑوں میں تقسیم ہو چکا ہے، دوران پریس کانفرنس ان کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی پنجاب میں نئے منصوبوں، ترقیاتی سکیموں، اور پنجاب کو مثالی پنجاب بنانے قابل تحسین ہے جھنگ ڈویژن بناو تحریک کے رہنماؤں نے پریس کانفرنس میں وزیراعلٰی پنجاب محترمہ مریم نواز شریف کے منصوبے دھی رانی، ناجائز تجاوزات کے خاتمے کے عملی اقدام پر ان کو خراج تحسین پیش کی،

اور ان سے مطالبہ کیا کہ شورکوٹ کو ضلع بنا کر ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ، ضلع شورکوٹ، اور ضلع جھنگ پر مشتمل جھنگ ڈویژن کا قیام عمل میں لایا جائے، جوکہ جھنگ کی عوام کا درینہ مطالبہ اور بنیادی حق ہے،، یاد رہے قبل ازیں بھی پنجاب اسمبلی میں دو دفعہ جھنگ ڈویژن بنانے کے حوالہ سے قراردادیں لائی جا چکی ہیں۔

رہنماوں کا مزید کہنا تھا کہ وکلا اساتذہ سول سوسائٹی تمام سیاسی جماعتیں بلا تفریق أگے بڑھیں اور عوامی امنگوں کے مطابق جھنگ ڈویژن بنانے میں کردار ادا کریں،

شیخ غلام مصطفیٰ سی ای او و چیف ایڈیٹر جھنگ ان لائن نیوز نیٹ ورک 923417886500 +

Leave a Comment