جھنگ (رانا فیصل اقبال)ڈی پی او کیپٹن (ر) بلال افتخار کیانی کا پولیس لائنز کا دورہ ۔ سکیورٹی سمیت دیگر انتظامی امور کا جائزہ لیا۔پولیس لائنز میں صفائی ، نظم و ضبط اور دیگر سہولیات کی بہتری کے حوالے سے ہدایات جاری ۔ تفصیلات کے مطابق ڈی پی او کیپٹن (ر) بلال افتخار کیانی نے پولیس لائنز کا دورہ کیا ۔ ڈی پی او نے آفیسرز میس، ایلیٹ دفاتر، کوت، رہائشی بیرکس اور واٹر پلانٹ اور سکیورٹی سمیت دیگر انتظامی امور کا جائزہ لیا اور پولیس لائنز میں صفائی ، نظم و ضبط اور دیگر سہولیات کی بہتری کے حوالے سے ہدایات جاری کیں ۔ ڈی ایس پی ہیڈکوارٹر کو ہدایات دیتے ہوئے ڈی پی او کا کہنا تھا کہ پولیس کے جوانوں کی فزیکل فٹنس پر خصوصی توجہ دی جائے۔ جملہ پولیس افسران مستعدی اور دیانت داری کے ساتھ فرائض سرانجام دیں ۔ ڈی پی او کا مزید کہنا تھا کہ پولیس لائنز کی سکیورٹی کو ہمہ وقت الرٹ رکھا جائے اور جملہ سکیورٹی سٹاف کو اس حوالے سے بریف کیا جائے ۔