جھنگ(شیخ غلام مصطفیٰ) سن رائز فاؤنڈیشن جھنگ کی جانب سے مستحق افراد میں راشن تقسیم کرنے کی تقریب، شرجیل عباس قریشی، سمیت ملک زاہد حسین کھوکھر، معروف معالج ڈاکٹر ممتاز خان بلوچ ، ڈاکٹر جاوید اقبال شیخ، طارق فاروق صابری ، اسامہ معاذ شاہ سمیت دیگر معززین نے شرکت کی، اس موقع پر سو گھرانوں میں راشن تقسیم کیا گیا، رپورٹ انور علی جاوید بیوروچیف جھنگ آن لائن نیوز

جھنگ سن رائز فاؤنڈیشن جھنگ کی جانب سے مستحق افراد میں راشن تقسیم کرنے کی تقریب ہیڈ آفس میں منعقد کی گئی جس میں بطور مہمان خصوصی شرجیل عباس قریشی ( فرزند کرنل غضنفر عباس قریشی ممبر پنجاب اسمبلی) سمیت ملک زاہد حسین کھوکھر ( روٹری کلب ) معروف معالج ڈاکٹر ممتاز خان بلوچ ، ڈاکٹر جاوید اقبال شیخ ( شفاء ہسپتال جھنگ ) طارق فاروق صابری ( الخدمت فاؤنڈیشن جھنگ ) اسامہ معاذ شاہ ، سیکرٹری جھنگ ڈویژن تحریک ریاض شاہد خان اور ملک عتیق الرحمن سمیت دیگر معززین نے شرکت کی ۔

اس موقع پر سن رائز فاؤنڈیشن کے بانی محمد ارشاد جان نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم کچھ دوستوں نے یکم ماہ رمضان المبارک کو سن رائز فاؤنڈیشن کی بنیاد رکھی ہے جس کا مقصد فلاح انسانیت اور خدمت انسانیت ہے ۔

تمام ممبران خدمت خلق کے جذبے سے سرشار ہیں اور معاشرے میں زندگی کا پہیہ رواں دواں رکھنے میں شدید مشکلات کے شکار افراد اور خاندانوں کیلئے آسانیاں پیدا کرنے کیلئے کوشاں ہیں ۔ اس ماہ رمضان میں ہمارا ٹارگٹ 300 خاندانوں میں راشن تقسیم کرنا ہے جس میں سے آج 100 کے قریب گھرانوں میں راشن تقسیم کر دیا ہے ۔

ان شاء اللہ خدمت خلق کا یہ سفر ماہ رمضان کے علاوہ بھی سارا سال جاری رہے گا ۔ شرکاء تقریب نے سن رائز فاؤنڈیشن جھنگ کے اس اقدام کو سراہا اور فاؤنڈیشن کے ساتھ قدم بہ قدم چلنے کی یقین بھی کروائی
رپورٹ بیوروچیف انور علی جاوید جھنگ آن لائن نیوز-

شیخ غلام مصطفیٰ سی ای او و چیف ایڈیٹر جھنگ ان لائن نیوز نیٹ ورک 923417886500 +

Leave a Comment