جھنگ (شیخ غلام مصطفیٰ) ایس ایچ او تھانہ قادر پور ضلع جھنگ حافظ محمد عبداللہ جپہ کی زیر نگرانی انچارج چوکی شاہ جیونہ کی کاروائی،معروف نوجوان سے بڑی مقدار میں ہیروئین برآمد ،مقدمہ درج، رپورٹ رانا محمد شبیر بیوروچیف جھنگ آن لائن نیوز نیٹ ورک

قادر پور جھنگ (رانا محمد شبیر بیوروچیف) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جھنگ کیپٹن ر بلال افتخار کیانی کی ہدایات پر تھانہ قادر پور جھنگ پولیس کی طرف سے منشیات فروش کے خلاف دبنگ کاروائی –

تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ قادر پور حافظ عبداللہ جپہ نے انچارج چوکی شاہ جیونہ اے ایس آئی محمد شاہد گوہر اور پولیس ملازمین کے ہمراہ مخبر کی اطلاع پر بروقت کاروائی کرتے ہوئے چھاپہ مار کر اشتیاق احمد خان ولد مشتاق خان قوم بلوچ سکنہ نواں ٹھٹھہ شاہ جیونہ کو گرفتار کر کے اس کے قبضہ سے 1240 گرام ہیروئن برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا-

علاقہ کے عوامی و سماجی حلقوں نے ایس ایچ او تھانہ قادر پور حافظ عبداللہ جپہ کی منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیوں کو سراہا ہے-

شیخ غلام مصطفیٰ سی ای او و چیف ایڈیٹر جھنگ ان لائن نیوز نیٹ ورک 923417886500 +

Leave a Comment