جھنگ ( بیورو رپورٹ) ایزی لائف اور جھنگ ڈویژن بناو تحریک کے زیر اہتمام رمضان راشن پیکج کے تحت 250 سے زائد مستحق گھرانوں میں راشن تقسیم کرنے کی تقریب منعقد کی گئی جس میں بطور مہمان خصوصی بانی سربراہ جھنگ ڈویژن بناو تحریک ڈاکٹر شیر بہادر نول اور صدر یوتھ ونگ مہر فہیم کوڑا نے خصوصی شرکت کی۔
رمضان راشن پروگرام کے تحت مستحق گھرانوں میں خشک راشن تقسیم کیا گیا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر شیر بہادر نول بانی جھنگ ڈویژن بناو تحریک نے کہا کہ ماہ رمضان المبارک میں ایسے پروگرامز سے نہ صرف ہر انسان کو رمضان کریم کی برکتیں حاصل کرنے کا موقع ملتا ہے-
بلکہ بلا تفریق رنگ و نسل لوگوں کی خدمت کر کے دنیا و اخرت بھی سنورتی ہے ۔ جھنگ ڈویژن بناو تحریک کے نوجوان لیڈرز اور ممبرز خدمت خلق میں اپنا جو کردار ادا کر ہے میرٹ پر سروے کر کے مخلوق خدا کی عزت نفس مجروح کیے بغیر راشن گھر گھر پہنچانا قابل تحسین کام ہے-
جھنگ ڈویژن بناو تحریک کے تحت فری میڈیکل ڈسپنسری ، سکل ڈویلپمنٹ پیدا کرنے کیلئے مختلف ٹیکنیکل کورسز، بغیر سود کے قرض حسنہ جبکہ ماہ رمضان میں 250 سے زائد مستحق گھرانوں میں مفت راشن تقسیم کیا گیا ہے اور یہ سلسلہ الحمد اللہ 2018 سے کامیابی سے جاری و ساری ہے اور فلاح انسانیت اور خدمت خلق کا یہ سفر ان شاء اللہ جاری رہے گا ۔
شیخ غلام مصطفیٰ سی ای او و چیف ایڈیٹر جھنگ ان لائن نیوز نیٹ ورک 923417886500+