شور کوٹ (حکیم طاہر محمود جنجوعہ) مرکزی جمعیت اہلحدیث و اہلحدیث یوتھ فورس تحصیل شورکوٹ کے زیر اہتمام 27 ویں سالانہ قرآن وسنت کانفرنس کی پروقار تقریب (تکمیل صحیح بخآری شریف) بمقام جامعہ تعلیم القرآن والحدیث کوٹلہ محمد ظریف خاں شور کوٹ میں منعقد ہو رہی ہے،جس میں ملک بھر سے شیوخ الحدیث علماء کرام مزہبی سکالر اور قراء کرام شریک ہورہے ہیں پروگرام کا باقاعدہ آغاز خطبہ جمعتہ المبارک سے شروع ہو گا

شور کوٹ ،مرکزی جمعیت اہلحدیث و اہلحدیث یوتھ فورس تحصیل شورکوٹ کے زیر اہتمام 27 سالانہ قرآن وسنت کانفرنس تقریب تکمیل صحیح بخآری شریف بمقام جامعہ تعلیم القرآن والحدیث کوٹلہ محمد ظریف خاں شور کوٹ میں منعقد ہو رہی ہے-

جس کی سرپرستی مو لانا عبدالرشید حجازی زہر صدارت شیخ جاوید اقبال زیر نظامت خان سیف الرحمن خان فرمائیں گے جس میں ملک بھر سے شیوخ الحدیث علماء کرام مزہبی سکالر اور قراء کرام شریک ہورہے ہیں پروگرام کا باقاعدہ آغاز خطبہ جمعتہ المبارک سے شروع ہو گا –

خطبہ جمعتہ المبارک حافظ قرآن وحدیث قاری اسد اکبر پڑھائیں گے اس کے علاوہ مولانا سید سبطین شاہ نقوی مولانا یوسف پسروری مولانا ناصر مدنی مولانا فیصل افضل شیخ مولانا محمد الیاس مدنی حافظ ثاقب سرور ساقی مولانا محمد اسماعیل عتیق شیخ الحدیث مولانا مقصود احمد اور دیگر علماء کرام خطاب فرمائیں گے –

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پرنسپل جامعہ ہذا قاری محمد حمزہ مکی نے کہا کہ اللہ کے فضل و کرم سے ہر سال جامعہ سے بچے قرآن کریم حفظ کرتے ہیں اور عالم بنتے ہیں الحمدللہ جامعہ کو اعزاز حاصل ہے کہ ہمارے مدرسے کے طلباء مساجد اور مدرسوں میں بچوں اور بڑوں کو دین حنیف کا سبق سناتے نظر اتے ہیں –

حکیم طاہر محمود جنجوعہ صدر جمعیت اساتذہ ضلع جھنگ نے کہا کہ یہ ہم سب کیلئے صدقہ جاریہ ہے تمام اہل توحید سے درخواست ہے کہ کہ قرآن وسنت کانفرنس میں اپنی حاضرہوں کو یقینی بنائیں اور قرآن کریم کے ان خادموں کے پروگرام میں شرکت کریں-

تاکہ بچوں کو اپکی امد پر دل خوشی سے باغ باغ ہو جائیں گے اللہ کریم ہمیں خالصتا اللہ کی رضا کیلئے پروگرام میں شرکت کرنے کی توفیق عطا فرمائے آمین-

شیخ غلام مصطفیٰ سی ای او و چیف ایڈیٹر جھنگ ان لائن نیوز نیٹ ورک 923417886500 +

Leave a Comment