جھنگ(انیس پوری)انجمن سرفروشان اسلام جھنگ کے زیر اہتمام زیر سرپرستی چوہدری اظہر نواز، چوہدری حق نواز سابقہ کونسلر، مہر مجید نول، مہر انور نول، محمد آصف، حافظ مشتاق اور مہر اکرم نول احتجاجی ریلی کا انعقاد کیا گیا جوکہ آستانہ انجمن سرفروشان محلہ آرائیاں والا سے شروع ہوکر فوارہ چوک سے گزرتی ہوئی پریس کلب اختتام پذیر ہوئی اس ریلی اسرائیلی مظالم کے خلاف شرکاء نے کتبے اٹھا رکھے تھے جس پر اسرائیل کے خلاف نعرے لکھے ھوئے تھے کہ اسرائیل نامنظور سلطنت،اسرائیل مصنوعات کا فوری بائیکاٹ وغیرہ اس کے علاوہ اسرائیلی مظالم کے خلاف شدید نعرے بازی کی گی مقررین نے میڈیا سے گفتگو کی اسلامی ممالک بالخصوص پاکستان کے حکمرانوں سے پرزور مطالبہ کیا ہے مشکل کی اس گھڑی میں فلسطینی بھائیوں کا بھر پور ساتھ دیا جائے اور اسرائلی مظالم کو روکنے کے لیے بھرپور عملی اقدام کیا جائے دنیا میں مسلمانوں کی تعداد اربوں میں ہے ہر اسلامی ملک کے پاس بہت بڑی بڑی افواج ہیں اگر تمام اسلامی ملک یک جاں ہوکر اسرائیلی مظالم کے خلاف کھڑے ہو جائیں تو یہ مسئلہ ایک ہی دن میں حل ہوسکتا ہے اس کے بعد دعائیہ کلمات و فقرات کے ساتھ ریلی کا اختتام ہوا اور فلسطین کی مظلوم عوام کے حق میں دعا کی گئی۔