وریام والا ،مرکزی جمعیت اہلحدیث پاکستان کے امیرقائد ملت سلفیہ علامہ پروفیسر ساجد میر صاحب وفات پاگئے ہیں انکی وفات پر حافظ ثاقب سرور ساقی امیر مرکزی جمعیت اہلحدیث ضلع جھنگ حکیم طاہر محمود جنجوعہ صدر جمعیت اساتذہ ضلع جھنگ زبیر اقبال چیمہ جنرل سیکرٹری مرکزی جمعیت اہلحدیث ضلع جھنگ حافظ شاہد ندیم صدر اہلحدیث یوتھ فورس ضلع جھنگ حافظ عبدالباسط جنجوعہ نائب صدر اہلحدیث یوتھ فورس ضلع جھنگ شیخ شاہد اقبال ناظم اطلاعات مرکزی جمعیت اہلحدیث ضلع جھنگ نے امیر محترم کی وفات پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حکیم طاہر محمود جنجوعہ نے کہا کہ بے شک ساجد میر چاروں صوبوں کی زنجیر تھے اللہ کریم مرحوم کے درجات بلند فرمائے اور جنت میں اعلی مقام عطا فرمائے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے آمین