(فیصل آباد)پاکستان فلاح پارٹی کے چیئرمین محمد رمضان مغل ایڈووکیٹ، سینئر وائس چیئرمین سید آفتاب عظیم بخاری، سید راشد گردیزی، چوہدری ضمیر گجر، صدرپنجاب شمالی، قاضی عبدالصبور ہاشمی، جنرل سیکرٹری پنجاب شمالی، محمد رفیق لودھی، سید نعیم بخاری ایڈووکیٹ، چوہدری طارق گجر ،حافظ غلام علی ودیگر ذمہ داران نے اپنے مشترکہ بیان میں بھارتی فوج کی طرف سے پاکستان پرحملے اورجارحیت کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی بزدل دشمن نے اپنی ہٹ دھرمی کی وجہ سے رات کی تاریکی میں چھپ کر نہتے شہریوں کونشانہ بنانے کاتسلسل جاری رکھااورہمیشہ کی طرح اسےپاکستان کےدفاعی اداروں کے ہاتھوں ہزیمت اٹھاناپڑی اوروہ منہ چھپاکربھاگا
پاکستان ہمیں اپنی جان سے عزیز وطن ہے۔
رات کی تاریکی میں چھپ کر نہتے شہریوں کو نشانہ بنانادشمن کی شکست اور بزدلی کی واضح مثال ہے۔
دشمن پاکستان کےناپاک عزائم کے خلاف پوری قوم متحد اوریکجان ہے۔
رات کی تاریکی میں حملے کرنےوالےدشمن نے سورج کی پہلی کرن نکلنے سے پہلے ہی ہاتھ کھڑے کرکےاپنی ذلت ورسوائی پہ مہر تصدیق ثبت کر دی ہے۔
دشمن پاکستان یہ یاد رکھےکہ “لا الہ الا اللہ محمد رسول اللہ “کی بنیاد پر حاصل کئے گئے وطن کی حفاظت کے لئے ہماری جان کی کوئی حیثیت ہی نہیں۔
ارض وطن پاکستان کے چپے چپےکی حفاظت اہل پاکستان کاایمان ہے۔
مسلمانوں نے ایمان کی طاقت سےہمیشہ باطل کوشکست دی ہے۔اورتاقیامت اہل حق ہی غالب رہیں گے۔
دشمن نےپاکستان پر رات کی تاریکی میں نہتے شہریوں پرحملہ کرکےاپنی دنیا بھر میں جگ ہنسائی کودعوت دی ہے۔
ان شااللہ الرحمن” اب عبرتناک جواب سے اس کی نسلیں ہمیشہ کےلئے مثال بنیں گی اور دنیامیں منہ چھپا کر رہیں گی