گڑھ مہاراجہ(رانا فیصل اقبال)انڈیا کی جانب سے رات کے اندھیرے میں پاکستان میں بزدلانہ کاروائی کے خلاف پاک فوج کی جانب سے بھرپور کاروائی کرنے پر تحصیل انتظامیہ ،گڑھ مہاراجہ پریس کلب انجمن تاجران ،سول سوسائٹی کی جانب سے پاک فوج کے حق میں ریلی کا انعقاد گڑھ موڑ چوک پر کیا گیا،ریلی کی قیادت اسسٹنٹ کمشنر/ایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی گڑھ مہاراجہ وقاص ظفر نے کی جس میں میونسپل کمیٹی عملہ سمیت میڈیا نمائندگان انجمن تاجران ،سول سوسائٹی سمیت شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی

گڑھ مہاراجہ(رانا فیصل اقبال)انڈیا کی جانب سے رات کے اندھیرے میں پاکستان میں بزدلانہ کاروائی کے خلاف پاک فوج کی جانب سے بھرپور کاروائی کرنے پر تحصیل انتظامیہ ،گڑھ مہاراجہ پریس کلب انجمن تاجران ،سول سوسائٹی کی جانب سے پاک فوج کے حق میں ریلی کا انعقاد گڑھ موڑ چوک پر کیا گیا،ریلی کی قیادت اسسٹنٹ کمشنر/ایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی گڑھ مہاراجہ وقاص ظفر نے کی جس میں میونسپل کمیٹی عملہ سمیت میڈیا نمائندگان انجمن تاجران ،سول سوسائٹی سمیت شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی شہریوں نے ہاتھوں میں پاکستانی پرچم اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر پاکستان فوج کے حق میں نعرے درج تھے ریلی کی قیادت اسسٹنٹ کمشنر/ایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی گڑھ مہاراجہ وقاص ظفر نے کی ان کا کہنا تھا کہ بھارت کی جانب سے اس بزدلانہ کارروائی پر پاک فوج کی جانب سے بھرپور کاروائی کرنے پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں ان کا کہنا تھا کہ ملک پاکستان کا ہر شہری پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑا ہے ہم اپنی افواج کو جنگ کے میدان چھوڑ کر بھاگنے والے نہیں بھارت نے رات کی تاریکی میں چوروں کی طرح سوئے ہوئے شہریوں کو نشانہ بنایا ہے جس پر ہماری افواج نے دشمن کو دن کے اجالے میں ناکوں چنے چبوائے ہیں جس پر بھارتی افواج نے ہاتھ کھڑے کر دیے اور سفید جھنڈے لہرا کر جان بخشی کی بھیک مانگ رہے ہیں ان کا کہنا تھا کہ ہمیں اپنی افواج پر ناز ہے جو اپنے شہریوں کی حفاظت کے لیے ہمہ وقت تیار ہیں۔

Leave a Comment