گڑھ مہاراجہ(رانا فیصل اقبال)آج کا دن پاکستان بھر میں یوم فتح کے طور پر منا جارہا ہے پاک فوج اور ایئر فورس نے جس طرح دشمن کا غرور خاک میں ملایا ہے پوری قوم کو ان جوانوں پر فخر ہے اسسٹنٹ کمشنر وقاس ظفر کا میونسپل کمیٹی گڑھ مہاراجہ کے زیر اہتمام ریلی سے خطاب ۔ریلی میں میڈیا نمائندگان قمر زمان نقوی۔محمد عامر صدر گڑھ مہاراجہ پریس کلب چوہدری اعجاز حسین۔جزل سیکرٹری سوشل ویلفیئر سوسائٹی رانا محمد نعیم خان۔صدر انجمن تاجران چوہدری عامر عبداللہ۔راہنما یوتھ کمیٹی ڈاکٹر رانا خالد محمود۔فنانس آفیسر محمد عمران سمیت میونسپل کمیٹی کے عملہ نے شرکت کی۔شرکاء نے قومی پرچم تھامے پاکستان ژندہ باد پاک فوج ژندہ باد کے نعرے لگاۓ۔اسسٹنٹ کمشنر نے مزید کہا کہ پوری قوم پاک فوج کے ساتھ کھڑی ہے۔یہ فتح قومی یک جہتی کی ژندہ مثال جس پر پوری قوم مبارکباد کی مستحق ہے۔پاکستان کی فوج نے دشمن کی جارحیت کا ایسا بھرپور جواب دیا کہ انکو گھر میں گھس کر مارا ہے اور ان کے پوری دفاعی نظام کو تہس نہس کرکے اپنے اہداف پورے کرکے پاکستان کی دھاک پوری دنیا میں بٹھا دی۔دشمن پاکستان فضائیہ کے حملوں سے بوکھلا کر منتوں ترلوں پر اتر آیا ہے۔اور مجبور ہوکر جنگ بندی پر اتر آیا پوری قوم کے اتحاد اور فوج کی بھرپور کاروائی پر دشمن پر جو ہیبت طاری ہوئ ہے تاریخ میں 10 مئ کا دن یاد رکھا جاۓ گا۔