( فیصل آباد)پاکستان فلاح پارٹی کے سینئر وائس چیئرمین سید آفتاب عظیم بخاری نے پاک بھارت جنگ بندی کاخیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ پاک بھارت جنگ بندی خطےکےامن کے لئے خوش آئندہے۔اب بھارت اپنی جارحانہ سوچ سےنکل کرخطےکی بہتری کا سوچےگا۔پاکستانی دفاعی اداروں نےآپریشن “بنیان المرصوص” کےذریعے اپنادفاع مضبوط ثابت کردکھایا
اب دونوں ممالک کامفاداسی میں ہےمشترکہ مسائل کوحل کرنےکی کوششیں کی جائیں۔
کسی بھی صورت میں پاکستانی قوم وادارے دفاع وطن سےغافل نہیں ہیں دشمن اپنی غلط فہمی دورکرلے۔
پاکستانی قوم نےملک کےدفاع کے لئے جس طرح یکجہتی کا مظاہرہ کیا ہے وہ قابل تعریف ہے۔
پاکستان کے دفاعی اداروں نےثابت کیاہےکہ وہ ہروقت کڑےسےکڑےامتحان کے لئے ہردم تیارہیں۔
بھارت کوبرےہمسایوں والی سوچ کوترک کرکے اچھے ہمسایوں کی طرح رہنےکی عادت کواپنانااور اپنےملک اورخطےکی بہتری کیلئے کام کی طرف توجہ دیناہوگی۔
اب پاکستان اورانڈیاکوایک دوسرےسےٹکرانے کی بجائے مثبت روایات کی طرف پلٹناہوگا۔
بھارت کواپنےملک میں ہونے والےہر ناخوشگوار واقعہ پرپاکستان پرالزام دھرنےکی بجائے ایسےمحرکات اوراپنی غاصبانہ جارحانہ پالیسیوں پر غورکرناہوگا جس کی وجہ سے ایسے واقعات ہوتے ہیں۔
پاکستان میں دخل اندازی سے باز رہناہوگا۔
پاکستان نےپہلگام حملے کےبعدانتہائی ذمہ دار ملک کی حیثیت سے اپناموقف پوری دنیاکےسامنےرکھا۔
اس واقعہ کی مذمت سےتحقیقات تک اپنی ذمہ دارریاست ہونےکاثبوت دیا۔
جبکہ بھارت نےطاقت کےنشے میں پاکستان میں نہتے شہریوں پرحملہ کرکےاپنےمکروہ کردارکودنیامیں ظاہرکیا ۔
پاکستان ہمیشہ ایک پرامن ذمہ دار ملک وقوم کے لئے اپناکردار اداکرتارہےگا
لیکن اپنی سالمیت واستحکام کے خلاف اٹھنے والی ہرطاقت وآوازکوپوری قوت وحکمت عملی سےدبانےکی صلاحیت سےکبھی دستبردار نہیں ہوگا۔