*نَصْرٌ مِنَ اللَّهِ وَفَتْحٌ قَرِيبٌ*
جھنگ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے خصوسی اجلاس مورخہ پندرہ مئی میں آپریشن “بنیان المرصوص” کے شہدہ کی مغفرت کیلئے خصوصی دعا کی گئی۔ حاجی سیف اللہ ممبر مجلس عاملہ نے یہ خصوصی دعا کروائی۔
پاکستان کے مسلح افواج کی جانب سے بھارتی افواج کی جارحیت کے خلاف کامیاب آپریشن پر مسلح افواج کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔
محمد عمر رامے سینئیر نائب صدر نے کہا کہ پاک فوج نے دفاعِ وطن کے حق کو استعمال کرتے ہوئے جس موثر اور فیصلہ کن جوابی کارروائی کا مظاہرہ کیا، وہ نہ صرف عسکری صلاحیت کا عملی ثبوت ہے بلکہ پوری قوم کے لیے اطمینان اور فخر کا باعث ہے۔
دشمن کو منہ توڑ جواب دے کر ہماری بہادر افواج نے ایک ایسا ناقابلِ فراموش سبق سکھایا ہے جو بھارت کی آنے والی نسلیں بھی یاد رکھیں گی۔
آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر اس تاریخی موقع پر ایک قومی ممبران مجلس عاملہ جھنگ چیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری کا کنا تھا کہ مسلح افواج ہیرو کے طور پر ابھری ہیں، جن کی جرات کو پوری قوم سلام پیش کرتی ہے-
اور پاکستان کے ہر فرد کے دل میں ایک نیا حوصلہ اور اعتماد پیدا کیا ہے۔ ہمارا ایمان ہے کہ استقامت، عزم اور ملت کی یکجہتی سے ہم اپنے دشمنوں کے سامنے سر اٹھا کر کھڑے رہیں گے۔
آخر میں سکندر عباس نائب صدر نے کہا کہ ہمیں یقین ہے کہ ہمارے بہادر جوان اپنی جان کی پرواہ کیے بغیر وطن عزیز کی حفاظت کریں گے اور ان کی کوششیں کبھی رائیگاں نہیں جائیں گی۔
اس میٹینگ میں سکندر زین نائب صدر سیف اللّٰہ، سیف الرحمن، شیخ حمزہ جمیل،زاہد خان بلوچ، شیخ مغیث، جنید خالد اور دیگر نے شرکت کی-
شیخ غلام مصطفیٰ سی ای او و چیف ایڈیٹر جھنگ ان لائن نیوز نیٹ ورک 923417886500 +