پاک افواج نےقوم کا سر فخر سے بلند کر دیا، قاری محمد غضنفر
میرک سیال (پریس ریلیز)
امام و خطیب مسجد حیدر کرار قاری محمد غضنفر عباس نے کہا ہے کہ پاک افواج نے بھارت کے بزدلانہ حملوں کا دندان شکن جواب دے کر قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا. اللہ تعالیٰ کے فضل سے ہماری افواج دنیا کی بہترین افواج ہیں.
پاک آرمی ،پاک فضائیہ اور پاک بحریہ کے پروفیشنلزم کو پوری دنیا تسلیم کرتی ہے. ہماری افواج نے مودی سرکار کی چولیں ہلا کر رکھ دی ہیں.
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ آئندہ کبھی بھارت یا کسی نے بھی ہمیں میلی آنکھ سے دیکھا تو اس کی آنکھ کیا سر بھی سلامت نہیں رہے گا.
کافر ہے تو شمشیر پہ کرتا ہے بھروسہ
مومن ہے تو بے تیغ بھی لڑتا ہے سپاہی
انہوں نے میڈیا کو بیان دیتے ہوئے اس عزم کا اعادہ کیا کہ ہم اپنی افواج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور کھڑے رہیں گے
رپورٹ انور علی بیوروچیف جھنگ آن لائن نیوز
شیخ غلام مصطفیٰ سی ای او و چیف ایڈیٹر جھنگ ان لائن نیوز نیٹ ورک 923417886500 +