وریام والا جھنگ (شیخ غلام مصطفیٰ) گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول چک نمبر 485 چوروں کے نشانے پر، دو مرتبہ چور لال پمپ سمیت پنکھے لے آڑے، شدید گرمی میں معصوم طالبات سمیت اساتذہ اور سٹاف کو پریشانی کا سامنا ،عوامی و سماجی حلقوں نے ڈی پی او جھنگ اور ایس ایچ او تھانہ وریام والا سے چوری کے مرتکب افراد کو گرفتار کرکے مال مسروقہ برآمد کروانے کا مطالبہ

وریام والا جھنگ (شیخ غلام مصطفیٰ) نواحی چک نمبر 485 کا گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول چوروں کے نشانے پر، دو مرتبہ چور ی، معصوم طالبات سمیت اساتذہ اور سٹاف کو پانی سمیت شدید گرمی میں دقت کا سامنا –

بتایا گیا ہے کہ سکول مزکورہ میں چوری کے واقعے پر ایف آئی آر درج کروانے کے باوجود پولیس کی جانب سے کوئی کارروائی نہیں کی گئی، جس سے طلباء، والدین اور عملے میں شدید تشویش پائی جاتی ہے۔ پولیس کی یہ غفلت نہ صرف قانون نافذ کرنے والے اداروں پر عوام کے اعتماد کو مجروح کرتی ہے-

بلکہ مجرموں کو کھلی چھوٹ دینے کے مترادف ہے۔ اگر فوری طور پر اعلیٰ حکام کی جانب سے مداخلت نہ کی گئی تو اسکول کا ماحول مزید غیر محفوظ ہو سکتا ہے۔ انصاف کی فراہمی اور تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے فوری اقدامات ناگزیر ہیں۔

عوامی و سماجی حلقوں نے ڈی پی او جھنگ ،ایس ایچ او تھانہ وریام والا راؤ اورنگ زیب سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ایسے عناصر کی سرکوبی کےلئے خصوصی طور پر کاروائی کا آغاز کریں تاکہ طفل مکتب میں دوبارہ ایسا نہ ہونے پائے –

یاد رہے اس سلسلہ میں محکمانہ طور پر بھائی پولیس حکام کو چوری شدہ سامان کی ریکوری کےلئے تحریراً درخواست گزاری جا چکی ہے، جس کا بھی تاحال کوئی ایکشن نہیں لیا گیا –

شیخ غلام مصطفیٰ سی ای او و چیف ایڈیٹر جھنگ آن لائن نیوز نیٹ ورک 923417886500 +

Leave a Comment