شور کوٹ ،مرکزی جمعیت اہل حدیث و اہل حدیث یوتھ فورس ضلع جھنگ تحصیل شورکوٹ کے زیر اہتمام مدرسہ جامعہ تعلیم القرآن والحدیث کوٹلہ محمد ظریف خان شورکوٹ میں پاک افواج کے ساتھ اظہار تشکر سیمینار کا انعقاد کیا گیا-
جس میں مرکزی جمعیت اہلحدیث ضلع جھنگ کے امیر حافظ ثاقب سرور ساقی جماعت اسلامی شورکوٹ کے امیر پروفیسر محمد اقبال حصاری صدر پریس کلب شورکوٹ رانا شاہد محمود چئیرمین پریس کلب شورکوٹ رائے ایاز اکبر فنانس سیکرٹری پریس کلب شورکوٹ رانامحمد شبیر رانا محمد ندیم شبیرشیخ ثناء اللہ ناظم مالیات مرکزی جمعیت اہلحدیث ضلع جھنگ –
خان قاسم خان امیر مرکزی جمعیت اہلحدیث تحصیل شورکوٹ تنویر احمد ساجد صدر اہلحدیث یوتھ فورس شورکوٹ سعد رفیق سیال حافظ عمران سیال زبیر اقبال چیمہ عبد العزیز خلیفہ پروفیسر اقبال حصاری سربراہ جماعت اسلامی عطاء الرحمن عابد سیف الرحمن جنرل سیکرٹری جمعیت اساتذہ ضلع جھنگ مولانا عاقب دانش ناظم سیاسی و سماجی مذہبی صحافی
سول سوسائٹی کے نمائندگان نے شرکت کی-
حافظ ثاقب سرور ساقی اور پروفیسر محمد اقبال حصاری نے صحافیوں کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ پاکستانی عوام نے یہ ثابت کر دیا ہے کہ وہ کل بھی پاک فوج کے ساتھ اور آج بھی پاک فوج کے ساتھ ہیں انہوں نے کہا کہ ملکی سالمیت کے لیے پاکستانی قوم کا بچہ بچہ اپنا تن من دھن قربان کرنے کے لیے ہمہ وقت تیار ہے پاک فوج نے جیسے ایک گھنٹے کے اندر بھارت کو ناکوں چنے چبوائے ہیں وہ ہمیشہ یاد رکھا جائے گا-
سیمینارسے شرکاء نے حافظ ساجد میر مرحوم کی دینی خدمات کو خراج عقیدت پیش کی –
شیخ غلام مصطفیٰ سی ای او و چیف ایڈیٹر جھنگ آن لائن نیوز نیٹ ورک 923417886500 +