مرحوم میاں فیاض کاٹھیا ، میاں حاجی عبدالغفور کاٹھیا کے چچا زاد بھائی، میاں ریاض کاٹھیا اور سابق چیئرمین میاں اعجاز حسین کاٹھیا کے بھائی تھے *میاں فیاض کاٹھیا انتقال کرگئے
مرحوم کی نماز جنازہ آج بروز جمعرات صبح 10 بجے چک نمبر 499 صبونی میں ادا کی جائے گی*
شورکوٹ (*رپورٹ ملک نیر عباس*)چک نمبر 499 صبونی کی معروف سیاسی و سماجی شخصیت میاں فیاض کاٹھیا مرحوم، میاں حاجی عبدالغفور کاٹھیا کے چچا زاد بھائی، میاں ریاض کاٹھیا اور سابق چیئرمین میاں اعجاز حسین کاٹھیا کے بھائی اور میاں مہتاب اعظم کاٹھیا ایڈووکیٹ کے چچا تھے
ان کی نمازِ جنازہ کل بروز جمعرات صبح 10 بجے چک نمبر 499 صبونی میں ادا کی جائے گی، جس میں اہل علاقہ، عزیز و اقارب اور سیاسی و سماجی شخصیات کی بڑی تعداد کی شرکت متوقع ہے۔
مرحوم کے انتقال کی خبر سن کر علاقے میں گہرے رنج و غم کی لہر دوڑ گئی۔ مختلف سیاسی، سماجی، و مذہبی شخصیات نے دلی افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی مغفرت، درجات کی بلندی اور لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔