وریام والاجھنگ (شیخ غلام مصطفیٰ) وریام والا ٹوبہ ٹیک سنگھ روڈ کی رہائشی قطر میں 23 نومبر کو رائزنگ ایشیا کب کے سپر اوور میں بنگللا دیش کو شکست دے کر پاکستان کو فتح دلوانے والے مین اف دی میچ فاسٹ بالر احمد دانیال جب ٹوبہ ٹیک سنگھ اپنے ابائی گاؤں چک نمبر 403 ج ب سادہ رائیاں میں پہنچے تو اہل علاقہ نے ان کا پرتقبال استقبال کیا –
انہوں نے اپنے پہلے ہی ٹی ٹونٹی میچ میں 146کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے گیند کروا کے پاکستان کا نام روشن کیا وہ آنے والے وقتوں میں شعیب اختر کا ریکارڈ بھی توڑ سکتے ہیں-
یاد رہے کہ احمد دانیال لوکل دیہی سطح کی کرکٹ سے اپنا جلوہ دیکھتے ہوئے اس مقام تک پہنچنا مسلسل کھیل سے وابستگی اور بہتر کھیل پیش کرنے کے باعث ممکن ہوا ہے، احمد دانیال کے دوست احباب کا کہنا ہے کہ ہماری دلی دعا ہے کہ ہمارا دوست جلد قومی کرکٹ ٹیم کا حصہ بنے اور اپنی خفتہ صلاحیتوں کو اجاگر کرے –
شیخ غلام مصطفیٰ سی ای او و چیف ایڈیٹر جھنگ آن لائن نیوز نیٹ ورک 923417886500 +