اٹھارہ ہزاری (شیخ غلام مصطفیٰ) ارمی پبلک سکول کے معصوم شہداء کو کبھی بھی نہیں بھول سکتے ، معصوم ننھے پھولوں نے شہادت دے کر یہ ثابت کر دیا ہے ہم پاکستان کی طرف اٹھنے والی ہر انکھ کا منہ توڑ جواب دینے کی صلاحیت رکھتے ہیں ، ایجنس ایجوکیشنل گروپ کے زیر اہتمام معصوم شہدا کے اعزاز میں دعائیہ تقریب سے شرکاء کا خطاب، رپورٹ تحسین حیات اعوان

18 ہزاری ( تحسین حیات اعوان )
ایجنس ایجوکیشنل گروپ کے زیر اہتمام سانحہ آرمی پبلک سکول پشاور (APS) کے معصوم شہدا کے اعزاز میں دعائیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں طلباء و طالبات نے خصوصی طور پر شرکت کی سانحہ پشاور APS کے شہداء بچوں اور اساتذہ کے لئے فاتحہ خوانی کی گئی اور شہداء کے درجات کی بلندی کیلئے دعا بھی کرائی گئی –

بچوں سے خطاب کرتے ہوئے اساتذہ کرام نے کہا
ہم ارمی پبلک سکول کے معصوم شہداء کو کبھی بھی نہیں بھول سکتے
معصوم ننھے پھولوں نے شہادت دے کر یہ ثابت کر دیا ہے ہم پاکستان کی طرف اٹھنے والی ہر انکھ کا منہ توڑ جواب دینے کی صلاحیت رکھتے ہیں ۔

آرمی پبلک سکول پشاور کے شہدا ہمارے ہیرو ہیں، نوعمر بچوں کی لازوال قربانیوں نے دشمن کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملا دیا ، بزدل دشمن ہمارے جوانوں کا مقابلہ تو کر نہیں سکتا معصوم بچوں پر حملہ کرکے اپنے ناپاک عزائم کو پورا کرنے کی کوشش کرتا ہے لیکن وہ یہ نہیں جانتا کہ اس قوم کا بچہ بچہ اسکے راستے میں رکاوٹ بن کر حائل ہوگا وہ جتنے چراغ بجھانے کی کوشش کرے گا ہم اتنے زیادہ چراغ جلائیں گے ،ارمی پبلک سکول کے شہداء ہمارے ہیرو ہیں

،ڈائریکٹر
ایجلس ایجوکیشنل گروپ مہر محمد اخلاق لڑکا نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ 16 دسمبر جب بھی آ تا ہے ہم پاکستانیوں کو دکھی کر دیتا ہے یہ دن ہمارے اذہان سے کبھی نہ محو ہونے والا ایک سیاہ ترین دن ہے ،سانحہ اے پی ایس پشاور محض ایک اندوہناک واقعی نہیں بلکہ قومی تاریخ کا وہ زخم ہے جو وقت گزرنے کے باوجود آ ج بھی تازہ ہے اس سانحہ نے ہمیں یہ سبق دیا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ صرف ہتھیاروں سے نہیں بلکہ اتحاد،انصاف،تعلیم اور شعور سے لڑی جاتی ہے-

معصوم شہداء کے خون نے پوری قوم کو ایک لڑی میں پرو دیا اور یہ عہد لینے پر مجبور کیا کہ ہم نفرت،انتہا پسندی اور ظلم کے سامنے کبھی سر نہیں جھکائیں گے ۔

شیخ غلام مصطفیٰ سی ای او و چیف ایڈیٹر جھنگ آن لائن نیوز نیٹ ورک 923417886500 +