گڑھ مہاراجہ( شیخ غلام مصطفیٰ )شعبہ صحافت سے وابستہ احباب اتفاق واتحادکو فروغ دیں عمران ندیم سدھو، سابق صدر پریس کلب ٹوبہ ٹیک سنگھ۔سینئر صحافی نئے صحافیوں کےلئے تربیتی ورکشاپ کاانعقاد یقینی بنائیں۔شیخ امتیازرحمانی

گڑھ مہاراجہ( نمائندہ خصوصی)شعبہ صحافت سے وابستہ احباب اتفاق واتحادکو فروغ دیں عمران ندیم سدھو، سابق صدر پریس کلب ٹوبہ ٹیک سنگھ۔سینئر صحافی نئے صحافیوں کےلئے تربیتی ورکشاپ کاانعقاد یقینی بنائیں۔شیخ امتیازرحمانی۔

تفصیلات کے مطابق گذشتہ دنوں ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ کے سینئر صحافی،ڈسٹرکٹ رپورٹر روزنامہ نوائے وقت اور سابق صدر پریس کلب ٹوبہ ٹیک سنگھ چوہدری محمد عمران ندیم سدھو نے ضلع جھنگ کے معروف شہر گڑھ مہاراجہ کادورہ کیا – اس موقع پر انہوں نے پریس کلب گڑھ مہاراجہ کے عہدیداران شیخ امتیازرحمانی، شیخ محمد حسین، حکیم اعجاز حسین سے ملاقات کی اور صحافتی امور میں باہمی تعاون کے فروغ کیلئے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صحافی برادری کو اتفاق واتحادکو فروغ دینا چاہیے –

اور پریس کلبز کے انتشار کو ختم کرنا چاہتے۔اس سلسلہ میں سینئر صحافی ایک قدم آگے بڑھ کر کام کریں اور نئے صحافی سینئر صحافی کااحترام کریں ،صحافی حضرات تحقیق، سچائی اور ایمان داری کو اپنی صحافت کا معیار بنائیں اور سوشل میڈیا کے اس دور میں اپنا کھویا مقام واپس حاصل کرنے میں مثبت کردار ادا کریں۔

شیخ غلام مصطفیٰ سی ای او و چیف ایڈیٹر جھنگ آن لائن نیوز نیٹ ورک 923417886500 +