گڑھ مہاراجہ(شیخ غلام مصطفیٰ )پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے زیرِ اہتمام منعقدہ سالانہ سپورٹس گالا میں اسلامیہ سکول اڈا گھیل پور نے مسلسل تیسرے سال شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے تعلیمی و ہم نصابی میدان میں اپنی برتری ایک مرتبہ پھر ثابت کر دی۔رپورٹ ضیغم عباس عاجز

اسلامیہ سکول اڈا گھیل پور کی شاندار روایت برقرار

پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے سپورٹس گالا میں مسلسل تیسری بار نمایاں کامیابی، آٹھ پوزیشنز حاصل

گڑھ مہاراجہ(شیخ غلام مصطفیٰ )پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے زیرِ اہتمام منعقدہ سالانہ سپورٹس گالا میں اسلامیہ سکول اڈا گھیل پور نے مسلسل تیسرے سال شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے تعلیمی و ہم نصابی میدان میں اپنی برتری ایک مرتبہ پھر ثابت کر دی۔ اس سپورٹس گالا میں ضلع بھر سے مختلف سرکاری و نجی تعلیمی اداروں کے طلبہ و طالبات نے حصہ لیا، جہاں سخت مقابلے کے باوجود اسلامیہ سکول کے طلبہ نے اپنی صلاحیتوں، نظم و ضبط اور اعتماد کا بھرپور مظاہرہ کیا-

سکول کے طلبہ و طالبات نے مختلف کھیلوں، تقاریر، نعت خوانی اور دیگر ہم نصابی مقابلہ جات میں حصہ لیتے ہوئے مجموعی طور پر آٹھ نمایاں پوزیشنز حاصل کیں، جو ادارے کی اعلیٰ تعلیمی تربیت اور مثبت ماحول کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔ ان کامیابیوں نے نہ صرف سکول انتظامیہ بلکہ پورے علاقے کا سر فخر سے بلند کر دیا-

اس شاندار کامیابی کے پس منظر میں استادالاساتذہ فیض احمد فیض اور ان کے بیٹوں کی شبانہ روز محنت، مخلصانہ رہنمائی اور منظم حکمتِ عملی نمایاں رہی۔ انہوں نے طلبہ کو نہ صرف مقابلوں کے لیے تیار کیا بلکہ ان میں خود اعتمادی، نظم و ضبط اور ٹیم ورک کا شعور بھی اجاگر کیا، جسکے نتیجے میں یہ نمایاں کامیابیاں ممکن ہو سکیں-

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے استاد فیض احمد فیض نے کہا
ہم تعلیم کو محض نصابی سرگرمی نہیں سمجھتے بلکہ ہم طلبہ کی فکری، اخلاقی اور جسمانی تربیت پر یکساں توجہ دیتے ہیں۔ سپورٹس اور ہم نصابی سرگرمیاں بچوں میں اعتماد، برداشت اور قیادت جیسی خوبیاں پیدا کرتی ہیں۔ یہ کامیابی ہمارے طلبہ کی محنت، والدین کے تعاون اور اساتذہ کی اجتماعی کاوشوں کا نتیجہ ہے-

سپورٹس گالا میں اسلامیہ سکول اڈا گھیل پور کی شمولیت نہ صرف کھیلوں تک محدود رہی بلکہ طلبہ نے تقاریر اور نعت خوانی کے مقابلہ جات میں بھی اپنی آواز، اعتماد اور فکری پختگی سے ججز اور شرکاء کو متاثر کیا۔ ان مقابلہ جات میں طلبہ کی شاندار کارکردگی نے یہ ثابت کر دیا کہ ادارہ طلبہ کی ہمہ جہت نشوونما پر خصوصی توجہ دے رہا ہے-

اہل علاقہ، والدین، سماجی شخصیات اور تعلیمی حلقوں نے اسلامیہ سکول اڈا گھیل پور کی اس مسلسل کامیابی کو سراہتے ہوئے سکول انتظامیہ اور اساتذہ کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔ والدین کا کہنا ہے کہ ادارے کا مثبت تعلیمی ماحول اور اساتذہ کی مخلصانہ کاوشیں بچوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہیں
تعلیمی ماہرین کے مطابق ایسے مقابلہ جات نہ صرف طلبہ کی جسمانی اور ذہنی صلاحیتوں کو نکھارتے ہیں بلکہ ان میں مقابلے کا مثبت رجحان، برداشت اور خود اعتمادی بھی پیدا کرتے ہیں-

اسلامیہ سکول اڈا گھیل پور کی کامیابی اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ اگر درست رہنمائی اور مخلص قیادت میسر ہو تو طلبہ ہر میدان میں نمایاں مقام حاصل کر سکتے ہیں
آخر میں اہلِ علاقہ اور والدین نے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ اسلامیہ سکول اڈا گھیل پور آئندہ بھی اسی جذبے، نظم و ضبط اور اعلیٰ معیار کے ساتھ تعلیمی، اخلاقی اور ہم نصابی سرگرمیوں میں اپنی شاندار روایت کو برقرار رکھتے ہوئے کامیابیوں کے نئے سنگِ میل عبور کرتا رہے گا-

شیخ غلام مصطفیٰ سی ای او و چیف ایڈیٹر جھنگ آن لائن نیوز نیٹ ورک 923417886500 +