جھنگ (شیخ غلام مصطفیٰ) ڈسٹرکٹ بار جھنگ کے وکلاء نے مہر منیر احمد سدھانہ مرحوم کے بھائی مہر فضل عباس سدھانہ کو بلامقابلہ صدر ڈسٹرکٹ بار جھنگ منتخب کرکے جھنگ بار کے الیکشن میں وکلاء نے اعلی ظرفی کی مثال قائم کردی، مرکزی جمعیت اہل حدیث ضلع جھنگ کے راہنماؤں نے مہر فضل عباس سدھانہ ایڈووکیٹ کو بلامقابلہ صدر منتخب ہونے پر مبارکباد دی ہے، رپورٹ حکیم طاہر محمود جنجوعہ

جھنگ (شیخ غلام مصطفیٰ) ڈسٹرکٹ بار جھنگ کے وکلاء نے مہر منیر احمد سدھانہ مرحوم کے بھائی مہر فضل عباس سدھانہ کو بلامقابلہ صدر ڈسٹرکٹ بار جھنگ منتخب کردیا جھنگ بار کے الیکشن میں وکلاء نے اعلی ظرفی کی مثال قائم کردی –

مہر فضل عباس سدھانہ ایڈووکیٹ کو بلا مقابلہ صدر ڈسٹرکٹ بار منتخب ہونے پر مرکزی جمعیت اہلحدیث ضلع جھنگ کے امیر حافظ ثاقب سرور ساقی اہلحدیث یوتھ فورس ضلع جھنگ کے صدر حافظ شاہد ندیم جمعیت اساتذہ ضلع جھنگ کے صدر حکیم طاہر محمود جنجوعہ انجمن تاجران ضلع جھنگ کے صدر حاجی دلدار علی انجمن تاجران تحصیل جھنگ کے صدر حاجی ہاشم علی انجمن تاجران انار کلی بازار کے صدر شیخ خرم شہزاد عبدالرحمان انصاری انجمن تاجران کوٹ روڈ کے صدر رانا نوید انجمن تاجران کوٹ روڈ کے جنرل سیکرٹری شیخ شاہد اقبال زبیر اقبال چیمہ مہر نور مڑل مہر عمران بدھوانہ سیال نے انہیں مبارک باد دی –

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ضلعی ذمہ داران نے کہا وکلاء کا یہ بروقت فیصلہ اس بات کی دلیل ہے کہ یہ متحد ہیں اور ایک ہی صف میں کھڑے ہونے والے ہیں اللہ کریم مہر فضل عباس سدھانہ کو توفیق دے کہ وہ وکلاء کی اواز بن کر سامنے ائیں اور انکے شانہ بشانہ چلیں اور انکے حقوق کی جنگ لڑیں-

شیخ غلام مصطفیٰ سی ای او و چیف ایڈیٹر جھنگ آن لائن نیوز نیٹ ورک 923417886500 +