ضلع جھنگ میں ایک اور پولیس مقابلہ، نامی گرامی ڈاکو ساتھی سمیت ہلاک،دو فرار ڈاکوؤں کی گرفتاری کیلئے سرچ آپریشن جاری

*جھنگ / پولیس مقابلہ*

جھنگ: تھانہ شورکوٹ کینٹ کے علاقے چھ گھگھ کے قریب پولیس نے چار مشکوک موٹر سائیکل سواروں کو چیکنگ کیلئے روکا

جھنگ: مشکوک افراد نے پولیس پارٹی پر اندھا دھند فائرنگ کر کے کماد کی فصل میں چھپ گئے۔

جھنگ: حقِ حفاظتِ خود اختیاری کے تحت پولیس کی جوابی فائرنگ، اپنے ہی ساتھیوں کی گولیوں کا نشانہ بن کر دو ملزم ہلاک ہو گئے

جھنگ: دیگر ملزمان رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

جھنگ: ہلاک ملزمان کی شناخت طاہر جوطہ اور جابر کے نام سے ہوئی ہے جو ڈکیتی، رابری اور چوری سمیت بالترتیب37 اور 16 سنگین مقدمات میں ریکارڈ یافتہ ڈاکو نکلے

جھنگ: ہلاک ڈاکوؤں کی ہسپتال منتقل کر دی گئی ہیں، جبکہ فرار ملزمان کی تلاش کے لئے نواحی علاقوں میں سرچ آپریشن جاری ہے۔

جھنگ: ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کیپٹن (ر) بلال افتخار کیانی کی طرف سے پولیس ٹیموں کو الرٹ رہنے اور فرار ملزمان کی فوری گرفتاری یقینی بنانے کی ہدایت

جھنگ: ڈی پی او نے کہا کہ شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لیے جھنگ پولیس کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرے گی۔

شیخ غلام مصطفیٰ سی ای او و چیف ایڈیٹر جھنگ آن لائن نیوز نیٹ ورک 923417886500 +