جھنگ ( شیخ غلام مصطفیٰ ) امیر مرکزی جمعیت اہلحدیث ضلع جھنگ حافظ ثاقب سرور ساقی نے ضلع جھنگ کی اہم شاہراہوں کو ون وے اور ڈبل کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ فیصل آباد جھنگ روڈ، جھنگ سرگودھا روڈ اور بھکر روڈ سمیت دیگر مرکزی سڑکوں کو ون وے کرنے سے ٹریفک حادثات میں نمایاں کمی آئے گی، رپورٹ حکیم طاہر محمود جنجوعہ

جھنگ کی اہم شاہراہوں کو ون وے اور ڈبل کیا جائے، حافظ ثاقب سرور ساقی
جھنگ ( ) امیر مرکزی جمعیت اہلحدیث ضلع جھنگ حافظ ثاقب سرور ساقی نے ضلع جھنگ کی اہم شاہراہوں کو ون وے اور ڈبل کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ فیصل آباد جھنگ روڈ، جھنگ سرگودھا روڈ اور بھکر روڈ سمیت دیگر مرکزی سڑکوں کو ون وے کرنے سے ٹریفک حادثات میں نمایاں کمی آئے گی اور شہریوں کو محفوظ سفر کی سہولت میسر آئے گی۔انہوں نے کہا کہ سردیوں کے موسم میں شدید دھند اور گنے کی ٹرالیوں کی بڑی تعداد میں آمد و رفت کے باعث شاہراہوں پر حادثات میں خطرناک حد تک اضافہ ہو جاتا ہے جس کے نتیجے میں قیمتی انسانی جانوں کا ضیاع ہوتا ہے۔حافظ ثاقب سرور ساقی نے وزیراعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف کی عوامی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ ان کی قیادت میں صوبہ پنجاب ترقی کی راہ پر گامزن ہے اور عوامی فلاح و بہبود کے منصوبے قابلِ تحسین ہیں۔

امیر مرکزی جمعیت اہلحدیث ضلع جھنگ نے وزیراعلیٰ پنجاب سے اپیل کی کہ ضلع جھنگ میں بڑھتے ہوئے ٹریفک مسائل اور حادثات کی روک تھام کے لیے تمام اہم شاہراہوں کو فوری طور پر ڈبل اور ون وے کرنے کے منصوبوں پر عمل درآمد یقینی بنایا جائے۔

شیخ غلام مصطفیٰ سی ای او و چیف ایڈیٹر جھنگ آن لائن نیوز نیٹ ورک 923417886500 +