شورکوٹ (شیخ غلام مصطفیٰ) نیر عباس شاہ کے صاحبزادے مرحوم ثقلین عباس شاہ کی قل خوانی ان کی رہائش گاہ آستانہ عالیہ حضرت غازی بادشاہ المعروف غازی پیر شورکوٹ میں منعقد ہوئی، اس دعائیہ تقریب میں علاقے بھر سے ہزاروں افراد نے شرکت کی اور مرحوم کے ایصالِ ثواب کے لیے اجتماعی دعا کی گئی-رپورٹ محمد رمضان سیال بیوروچیف جھنگ آن لائن نیوز نیٹ ورک

شورکوٹ ثقلین عباس شاہ مرحوم کی کل خوانی ادا کر دی گئی جس میں ہزاروں افراد نے شرکت کی
جھنگ ( محمد رمضان سیال)
نیر عباس شاہ کے صاحبزادے مرحوم ثقلین عباس شاہ کی قل خوانی آج ان کی رہائش گاہ آستانہ عالیہ حضرت غازی بادشاہ المعروف غازی پیر شورکوٹ میں منعقد ہوئی کل خوانی کی اس دعائیہ تقریب میں علاقے بھر سے ہزاروں افراد نے شرکت کی اور مرحوم کے ایصالِ ثواب کے لیے اجتماعی دعا کی گئی-

تقریب کے آغاز پر قرآنِ مجید کی تلاوت کی گئی جس کے بعد درود و سلام اور فاتحہ خوانی کا اہتمام کیا گیا علمائے کرام اور مشائخ عظام نے مرحوم کے لیے خصوصی دعا کروائی اور ان کے درجات کی بلندی مغفرت اور جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام کے لیے اللہ تعالیٰ کے حضور التجا کی اس موقع پر مرحوم کے اہلِ خانہ اور عزیز و اقارب غم سے نڈھال دکھائی دیے جبکہ فضاء رنج و الم سے بوجھل رہی-

قل خوانی کی تقریب میں مرحوم کے عزیز و اقارب کے علاوہ سیاسی و سماجی شخصیات علاقہ معززین پولیس افسران صحافی برادری وکلاء برادری مریدین اور مختلف مکاتبِ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی شرکاء نے مرحوم کے والد نیر عباس شاہ اور دیگر اہلِ خانہ سے اظہارِ تعزیت کرتے ہوئے اس دکھ کی گھڑی میں مکمل یکجہتی اور ہمدردی کا اظہار کیا-
مرحوم ثقلین عباس شاہ فخر عباس شاہ منظر عباس شاہ اور انصر عباس شاہ کے بھتیجے جبکہ نذر عباس شاہ خاور عباس شاہ غلام عباس شاہ ناظم عباس شاہ کے چچا زاد بھائی وہ حاجی سید عون رضا شاہ سید حسن رضا شاہ اور سید جون رضا شاہ کے چاچو جان ۔ نیر عباس شاہ کا بیٹا مرحوم کی ناگہانی وفات کو اہلِ علاقہ کی جانب سے ایک ناقابلِ تلافی نقصان قرار دیا جا رہا ہے-

تقریب میں شریک سیاسی و سماجی شخصیات اور علاقہ معززین نے مرحوم کی قربانی خوش اخلاقی اور خاندانی روایات کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ثقلین عباس شاہ ایک شریف النفس باادب اور باوقار نوجوان تھے جن کی کمی طویل عرصہ تک محسوس کی جاتی رہے گی-

آخر میں اجتماعی دعا کرائی گئی جس میں مرحوم کے لیے مغفرت درجات کی بلندی اور پسماندگان کے لیے صبرِ جمیل کی دعا کی گئی
اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنی جوارِ رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور اہلِ خانہ کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی توفیق دے آمین-

شیخ غلام مصطفیٰ سی ای او و چیف ایڈیٹر جھنگ آن لائن نیوز نیٹ ورک 923417886500 +