گڑھ مہاراجہ (شیخ غلام مصطفیٰ) تھانہ گڑھ مہاراجہ میں قانون کی بالادستی کی روشن مثال ایس ایچ او نیر عباس چٹھ کی جرات مندانہ قیادت سے جرائم میں کمی واقعی ہوئی ہے، رپورٹ محمد رمضان سیال بیوروچیف

تھانہ گڑھ مہاراجہ میں قانون کی بالادستی کی روشن مثال
ایس ایچ او نیر عباس چٹھ کی جرات مندانہ قیادت سے جرائم پیشہ عناصر کا خاتمہ

جھنگ ( محمد رمضان سیال)
پنجاب پولیس میں کچھ افسران ایسے ہوتے ہیں جو نہ صرف وردی کی عزت میں اضافہ کرتے ہیں بلکہ عوام کے دلوں میں قانون کے لیے احترام بھی پیدا کرتے ہیں تھانہ گڑھ مہاراجہ کے ایس ایچ او نیر عباس چٹھ کا شمار بھی انہی نڈر دلیر اور فرض شناس پولیس افسران میں ہوتا ہے جنہوں نے اپنی ایمانداری دیانتداری اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں سے ایک نئی تاریخ رقم کی ہے-

جب سے ایس ایچ او نیر عباس چٹھ نے تھانہ گڑھ مہاراجہ کا چارج سنبھالا ہے علاقے میں جرائم کی شرح میں واضح کمی دیکھنے میں آئی ہے منشیات فروشوں جرائم پیشہ عناصر اور پیشہ ور ملزمان کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں کی گئیں جس کے نتیجے میں عوام نے سکھ کا سانس لیا وہ عناصر جو کبھی علاقے کے امن کے لیے خطرہ سمجھے جاتے تھے آج قانون کے شکنجے میں ہیں یا علاقہ چھوڑنے پر مجبور ہو چکے ہیں-

ایس ایچ او نیر عباس چٹھ کی سب سے نمایاں خوبی ان کی بے خوفی اور قانون کی بالادستی پر غیر متزلزل یقین ہے وہ نہ دباؤ قبول کرتے ہیں اور نہ ہی کسی سفارش کو قانون پر حاوی ہونے دیتے ہیں یہی وجہ ہے کہ ان کا نام اعلیٰ پولیس افسران کی فہرست میں عزت و احترام سے لیا جاتا ہے ان کی قیادت میں تھانے کی کارکردگی میں نمایاں بہتری آئی اور پولیس و عوام کے درمیان اعتماد کی فضا قائم ہوئی ہے –

علاقے کے معززین سماجی حلقوں اور شہریوں کا کہنا ہے کہ ایس ایچ او نیر عباس چٹھ ایک ایسے پولیس افسر ہیں جو دن رات ایک کر کے عوام کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنا رہے ہیں وہ نہ صرف جرائم کے خاتمے کے لیے متحرک ہیں بلکہ عام شہری کی دادرسی کو بھی اپنی اولین ترجیح سمجھتے ہیں تھانے کے دروازے عام آدمی کے لیے کھلے ہیں اور سائلین کو عزت و احترام کے ساتھ سنا جاتا ہے جو ایک مہذب اور عوام دوست پولیس کلچر کی عکاسی کرتا ہے-

ایسے پولیس افسران کسی بھی محکمہ کا اصل سرمایہ ہوتے ہیں پنجاب پولیس میں اگر مزید افسران اسی جذبے ایمانداری اور پیشہ ورانہ مہارت کے ساتھ فرائض انجام دیں تو صوبے سے جرائم کا مکمل خاتمہ کوئی مشکل امر نہیں ایس ایچ او نیر عباس چٹھ جیسے افسران اپنی ڈیپارٹمنٹ کے لیے چراغ کی حیثیت رکھتے ہیں جو دوسروں کے لیے مشعلِ راہ بنتے ہیں-

عوامی حلقوں نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ ایس ایچ او نیر عباس چٹھ کی کارکردگی کو سراہا جائے اور ایسے افسران کو اہم تھانوں پر تعینات کیا جائے تاکہ پورے پنجاب میں امن و امان کی صورتحال مزید بہتر ہو سکے بلاشبہ ایسے فرض شناس پولیس افسران کی حوصلہ افزائی ایک خوش آئند مثال ہوگی اور یہ عمل آنے والی نسلوں کے لیے ایک مضبوط منصفانہ اور عوام دوست پولیس نظام کی بنیاد بن سکتا ہے-

ایس ایچ او نیر عباس چٹھ کی خدمات اس بات کا ثبوت ہیں کہ اگر نیت صاف ہو ارادہ مضبوط ہو اور قانون کی پاسداری کو شعار بنا لیا جائے تو کوئی بھی علاقہ جرائم سے پاک اور پرامن بنایا جا سکتا ہے گڑھ مہاراجہ آج امن کی جس فضا میں سانس لے رہا ہے وہ ایک بہادر اور ایماندار پولیس افسر کی انتھک محنت کا نتیجہ ہے-

شیخ غلام مصطفیٰ سی ای او و چیف ایڈیٹر جھنگ آن لائن نیوز نیٹ ورک 923417886500 +وٹس آپ