گڑھ مہاراجہ(رانا فیصل اقبال)ایس ایچ او تھانہ گڑھ مہاراجہ مناظر علی لک کی زیر نگرانی پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیاں جاری۔گزشتہ شب چوکی انچارج نیکو کارہ سب انسپکٹر سجاد حسین سرکاری گاڑی پر ہمراہی ملازمین محمداشفاق،محمدعمران،ارباب حسین گشت پر تھے کہ پل جائیوین پر ایک مشکوک شخص کو روکا جس نے بھاگنے کی کوشش کی لیکن پولیس نے پکڑ لیا جامہ تلاشی پر اسکے قبضہ سے 3300گرام چرس برآمد ہوئی-
اور اسکی شناخت محمد عمران ولد غلام مصطفیٰ قوم بھٹی سکنہ گھیل پور کے نام سے ہوئ۔دوسری کاروائی میں اسسٹنٹ سب انسپکٹر زوہیب گل ہمراہی ملازمین خلیل احمد،محمد ہاشم اور عبد الرحمٰن پل نورشاہ گھیل پور گشت پر تھے کہ مخبر کی اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے محمد اعجاز ولد برکت علی بھٹی کی جامہ تلاشی لی تو اسکے قبضہ سے 1280 گرام چرس برآمد ہوئی پولیس تھانہ گڑھ مہاراجہ نے دونوں ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر کے بند حوالات کر دیا –
نۓ تعینات ہونے والے ایس ایچ او تھانہ گڑھ مہاراجہ مناظر علی لک نے ایکسپریس سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ڈی پی او جھنگ کیپٹن ر بلال افتخار کیانی کی سربراہی میں منشیات اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائیاں جاری رکھیں گے کیونکہ یہ معاشرے کے ناسور ہیں۔منشیات فروش کسی رعایت کے مستحق نہیں۔اس موقع پر محرر لیاقت علی بھی موجود تھے۔
شیخ غلام مصطفیٰ سی ای او و چیف ایڈیٹر جھنگ آن لائن نیوز نیٹ ورک 923417886500 +