ماڑی بلوچاں میں بہن بھائی نے مل کر باپ کو قتل کر دیا ، گھر کے صحن میں دبی لاش برآمد
15 سالہ فرخ نے 13 سالہ بہن کے ساتھ مل کر باپ کی لاش صحن میں دبا دی
ملزموں کی نشاندہی پر آلہ قتل کلہاڑی گھر کی چھت سے برآمد کر لی گئی
ملزم نے 5 فروری کو تھانہ کوٹ شاکر میں والد کے اغوا کا مقدمہ درج کروایا تھا*جھنگ ؛ بہن بھائی نے ملکر باپ کو مبینہ طور پر قتل کردیا*
جھنگ کے علاقے ماڑی بلوچاں میں بہن بھائی نے ملکر باپ کو مبینہ طور پر قتل کردیا۔
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق پولیس کاکہنا ہے کہ 15سال کے بھائی نے 13سال کی بہن کیساتھ باپ کی لاش صحن میں دفنائی،بیٹے نے 10روز قبل تھانہ کوٹ شاکر میں باپ کے اغوا کا مقدمہ درج کرایا تھا۔
پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کی نشاندہی پر آلہ قتل گھر کی چھت سے برآمد کر لیا جبکہ مزید تفتیش جاری ہے۔
شیخ غلام مصطفیٰ سی ای او و چیف ایڈیٹر جھنگ آن لائن نیوز نیٹ ورک 923417886500 +