جھنگ،امیرِ مرکزی جمعیت اہلِ حدیث سینٹرل پنجاب حافظ محمد یونس آزاد صاحب نے صوبائی نائبین امیر مرکزیہ سینٹرل پنجاب مولانا قاری مشتاق احمد فاروقی صاحب اور رانا ثناء اللہ اسد صاحب کے ہمراہ مولانا ثاقب سرور ساقی صاحب امیر مرکزیہ ضلع جھنگ کی خصوصی دعوت پر 18 ہزاری ضلع جھنگ کا اہم تنظیمی دورہ کیا۔
اس موقع پر مقامی کارکنان، ذمہ دارانِ جماعتی و تنظیمی کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور قائدین کا پرتپاک استقبال کیا۔ دورے کے دوران تنظیمی اُمور، دعوتی سرگرمیوں، تربیتی پروگرامز اور علاقائی مسائل پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔
حافظ محمد یونس آزاد صاحب نے اپنے خطاب میں کہا کہ جماعتی نظم و ضبط، باہمی رابطہ اور کارکنان کی عملی فعالیت ہی تنظیم کی مضبوطی کی بنیاد ہے۔ انہوں نے ذمہ داران کو ہدایت کی کہ وہ عوامی سطح پر دعوت و اصلاح کے کام کو مزید مؤثر بنائیں اور نوجوانوں کوجماعتی سرگرمیوں میں متحرک کریں-
مولانا قاری مشتاق احمد فاروقی صاحب اور رانا ثناء اللہ اسد صاحب نے بھی خطاب کرتے ہوئے اتحاد، اخلاص اور مسلسل محنت کی ضرورت پر زور دیا۔دورے کے اختتام پر آئندہ کے لائحۂ عمل پر مشاورت کی گئی اور جماعتی استحکام کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔ یہ دورہ علاقائی تنظیمی فعالیت کے لیے نہایت حوصلہ افزا اور نتیجہ خیز ثابت ہوا۔
شیخ غلام مصطفیٰ سی ای او و چیف ایڈیٹر جھنگ آن لائن نیوز نیٹ ورک 923417886500 +وٹس آپ