جھنگ (شیخ غلام مصطفیٰ ) حکومتِ پنجاب کی ہدایات پر کچی آبادی جلال آباد میں ایک کروڑ 20 لاکھ روپے سے زائد مالیت سے تعمیر کیے گئے فیملی پارک کا باقاعدہ افتتاح کر دیا گیا، اس منصوبے کے تحت بچوں کے لیے جدید جھولے، سلائیڈرز اور خصوصی واکنگ ٹریک بھی تعمیر ،رپورٹ ڈاکٹر ظفر اقبال نول

کچی آبادی جلال آباد میں فیملی پارک کا افتتاح

جھنگ (شیخ غلام مصطفیٰ ) حکومتِ پنجاب کی ہدایات پر کچی آبادی جلال آباد میں ایک کروڑ 20 لاکھ روپے سے زائد مالیت سے تعمیر کیے گئے فیملی پارک کا باقاعدہ افتتاح کر دیا گیا۔ اس منصوبے کے تحت بچوں کے لیے جدید جھولے، سلائیڈرز اور خصوصی واکنگ ٹریک (Walking Track) بھی تعمیر کیا گیا ہے-

تاکہ اہلِ علاقہ کو صحت مند اور محفوظ تفریحی سہولیات میسر آ سکیں۔افتتاحی تقریب میں سابق ممبر صوبائی اسمبلی راشدہ یعقوب، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو ڈاکٹر امتیاز محسن، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل عامر محمود، چیف آفیسر میونسپل کمیٹی محمد شہزاد تارڑ، معروف ماہرینِ قانون ڈار برادران شفقت رضا ڈار اور عامر رضا ڈار، اور ڈاکٹر ظفر اقبال نول (سابق کونسلر) نے شرکت کی۔

راشدہ یعقوب نے اپنے خطاب میں ضلعی انتظامیہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ عوامی ضرورت کو مدِنظر رکھتے ہوئے فنڈز کی فراہمی خوش آئند اقدام ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایسے ترقیاتی منصوبے نہ صرف بچوں اور فیملیز کو معیاری تفریح فراہم کرتے ہیں بلکہ معاشرتی ہم آہنگی کو بھی فروغ دیتے ہیں۔

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل عامر محمود، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو ڈاکٹر امتیاز محسن اور چیف آفیسر میونسپل کمیٹی محمد شہزاد تارڑ نے کہا کہ پنجاب پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی (PHA) عنقریب پارکس کی مؤثر نگرانی کرے گی تاکہ عوامی سہولیات مزید بہتر انداز میں فراہم کی جا سکیں۔ڈاکٹر ظفر اقبال نول نے کہا کہ فیملی پارک اہلِ علاقہ کا دیرینہ مطالبہ تھا جو آج مکمل ہوا۔

انہوں نے مزید ترقیاتی منصوبوں کے عزم کا اظہار کیااس موقع پر اہلیانِ علاقہ نے شفقت رضا ڈار کا خصوصی شکریہ ادا کیا جنہوں نے اگست 2024 میں ڈپٹی کمشنر جھنگ کی توجہ بذریعہ درخواست متروک واٹر سپلائی ٹینکی کی جگہ پر پارک کے قیام کی جانب مبذول کرائی۔ ان کی کاوشوں کے نتیجے میں اس منصوبے پر عملدرآمد ممکن ہوا۔ اس موقع پر انہوں نے ڈپٹی کمشنر جھنگ علی اکبر بھنڈر اور وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا خصوصی شکریہ بھی ادا کیا۔تقریب کے اختتام پر شرکاء نے پارک کا دورہ کیا اور اسے علاقہ مکینوں کے لیے ایک خوش آئند اور مثبت پیش رفت قرار دیا۔

شیخ غلام مصطفیٰ سی ای او و چیف ایڈیٹر جھنگ آن لائن نیوز نیٹ ورک 923417886500 +