پیسٹی سائیڈ لائسنس: مستقل شیڈول جاری، ٹریننگ لازمی قرار
جھنگ (بیورو رپورٹ) ڈاکٹر محمد عمران، ڈپٹی ڈائریکٹر پیسٹی سائیڈ ڈسٹرکٹ جھنگ نے حکومتِ پنجاب کی ہدایات پر پیسٹی سائیڈ لائسنس کے حصول اور تجدید کے لیے مستقل شیڈول جاری کر دیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ نئے لائسنس کے اجرا کے لیے 7 روزہ جبکہ رینیول کے لیے 3 روزہ ٹریننگ لازمی ہوگی۔
تمام درخواست گزاروں کو مقررہ ایام میں آن لائن سسٹم کے تحت تربیت مکمل کرنا ہوگی، جس کے بعد ہی لائسنس کے اجرا یا تجدید کا عمل آگے بڑھایا جائے گاجاری کردہ شیڈول کے مطابق تربیتی سیشنز یکم اپریل تا 5 اپریل اور یکم نومبر تا 5 نومبر منعقد کیے جائیں گے۔
ڈاکٹر محمد عمران کے مطابق آئی بز پورٹل پر سارا سال آن لائن درخواست جمع کروائی جا سکتی ہے، جبکہ دسمبر سے آن لائن موصول ہونے والی درخواستوں پر باقاعدہ عملدرآمد شروع کر دیا گیا ہے۔انہوں نے متعلقہ ڈیلرز اور درخواست گزاروں کو ہدایت کی کہ وہ مقررہ شیڈول اور قواعد و ضوابط کی پابندی کریں تاکہ لائسنس کے اجرا اور تجدید کا عمل بروقت اور شفاف انداز میں مکمل کیا جا سکے۔
شیخ غلام مصطفیٰ سی ای او و چیف ایڈیٹر جھنگ آن لائن نیوز نیٹ ورک 923417886500 +