گڑھ مہاراجہ(رانا فیصل اقبال)چیئرمین للہ فاؤنڈیشن حاجی ریاض بہار۔حاجی لطیف انقلابی۔اعجاز الرحمن،چوہدری کبیر احمد کی جانب سے گزشتہ روز العباس ہوٹل اینڈ ریسٹورنٹ محمود کوٹ میں ایک خوبصورت پروگرام کا انعقاد کیا گیا جس میں سینکڑوں لوگوں میں رمضان راشن تقسیم کیا گیا،چیف آفیسر میونسپل کمیٹی گڑھ مہاراجہ قاسم بشیرنے کہا کہ مخیر حضرات کی کی طرف سے غریب، نادار لوگوں کی امداد سے اللہ تعالیٰ کی خوشنودی حاصل ہوتی ہے۔
للہ فاؤنڈیشن ٹیم نے ہمیشہ تحصیل بھرمیں دکھی انسانیت کی خدمت میں سب سے پہلے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا ہے۔جو کہ انتہائی قابل ستائش ہے۔رانا محمد نعیم خان نے ٹیم للہ فاؤنڈیشن کی جانب سے تحصیل بھر میں سیلاب متاثرین کیلئے امدادی کارروائیوں۔41 جوڑوں کی اجتماعی شادیوں سمیت کی خدمات کو سراہتے ہوئے خراج تحسین پیش اور رمضان المبارک کے آغاز پر ہی راشن کے تقسیم پر ٹیم للہ فاؤنڈیشن کو خراج تحسین پیش کیا۔
سماجی شخصیت قاسم علی خان سیال نے کہا کہ ٹیم للہ فاؤنڈیشن تحصیل بھر میں غربت میں ہڈی عوام اور دکھی انسانیت کی خدمت کےلے بلا تفریق رنگ ونسل اور قومیت جو خدمات سر انجام ہے کسی مسیحا سے کم نہیں دکھی انسانیت کی خدمت کرنا اللہ تعالیٰ کی طرف چنے ہوۓ لوگوں کے حصے میں آتی ہے۔اس ٹیم کے تمام ورکر ہمارے ماتھے کا جھومر ہیں۔چوھدری مزمل طاہر نے کہا ہم بطور ٹیم ممبر للہ فاؤنڈیشن ہمیشہ دکھی اور سسکتی انسانیت کی خدمت میں حاضر ہوتے ہیں اور آنکے دکھوں کا مداوا کرنے میں فخر محسوس کرتے ہیں۔
انصر خان تابش نے کہا کہ للہ فاؤنڈیشن کے پلیٹ فارم سے تحصیل بھر میں ہر خوشی اور غمی کے موقع پر سب زیادہ ہماری خدمات ہیں۔ٹیم لیڈر تحصیل احمد پور للہ فاؤنڈیشن چوہدری ظفر اقبال باجوہ نے کہا کہ ہم للہ فاؤنڈیشن کی قیادت کے مشکور ہیں جنہوں نے ہمیشہ ہم پر اعتماد کرتے ہوئے سات سمندر پار بیٹھ کر ہماری تحصیل کی عوام کا سوچتے ہیں ان کا خیال رکھتے ہیں اور آنکے دکھ سکھ کے ساتھی بنتے ہیں۔ٹیم للہ فاؤنڈیشن کی قیادت پورا سال ہماری نشان دہی پر عوام کی پریشانیوں کا حل کروانے میں کردار ادا کرتی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ گزشتہ ماہ کوٹ بہادر کے ایک انتہائی غریب نوجوان جو کینسر کے مریض میں مبتلا تھا اسکا مکمل علاج معالجہ کروایا اور ناک کے غدود کا اپریشن کروایا اب وہ صحتیاب ہو کر اپنے گھر پہنچ چکا ہے۔چوھدری ظفر اقبال باجوہ نے کہا چیئرمین للہ فاؤنڈیشن حاجی ریاض بہار اور انکی ٹیم کے تعاون سے تحصیل احمد پور سیال میں۔سیلاب زدگان کی مدد۔سردیوں میں گرم کپڑوں کے تحائف تقسیم کیے جاتے ہیں۔ضلع جھنگ کی تاریخ میں پہلی مرتبہ للہ فاؤنڈیشن کی جانب سے 41 جوڑوں کی اجتماعی شادیوں کی تقریب ہوئ۔جسمیں انتہائی غریب خاندان باعزت طریقے سے رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے انہیں مکمل جہیز مہیا کیا گیا –
ہماری کوشش ہے کہ ان شاءاللہ اس سال ہم 100جوڑوں کی شادیاں کروائیں یہ سب للہ فاؤنڈیشن کے تعاون سے ممکن ہوتا ہےہماری ٹیم اللہ کی رضا کی خاطر اپنی خدمات پیش کرتے ہیں۔اج رمضان راشن پیکج میا کیا گیا اسمیں رمضان المبارک کے پورے مہینے کا راشن موجود ہے۔اسی ماہ ہم مزید خاندانوں میں راشن تقسیم کرینگے۔اس موقع پر چوہدری ظفر اقبال باجوہ نے للہ فاؤنڈیشن کی قیادت اور تحصیل احمد پور سیال کی ٹیم کو زبردست خراج تحسین پیش کیا کہ جنکی کوشش اور تعاون سے کام پایا تکمیل کو پہنچا۔
ڈاکٹر رانا خالد محمود۔گوہر خان لنگاہ۔شباب حیدر منا بھائ۔ڈاکٹر منور عباس۔چوہدری اظہر عمران باجوہ کی خدمات کو بھی خوب سراہا گیا۔پروگرام کا آغاز تلاوت قرآن مجید سے ہوا۔تلاوت کی سعادت ٹیم ممبر للہ فاؤنڈیشن ڈاکٹر لیلی رباب نے حاصل کی جبکہ نعت رسول مقبول فہیم عباس نے پیش کی۔مولانا عبد القدوس نے ملکی سلامتی۔للہ فاؤنڈیشن کی کامیابی اور ترقی کےلے خصوصی دعا کرائی۔پروگرام کی نقابت کے فرائض عمران مہدی نے سر انجام دیے ان کے الفاظوں نے پروگرام کو چار چاند لگا دیئے۔
جنہوں نے للہ فاؤنڈیشن کی جانب تحصیل بھر میں جاری منصوبوں اور پروگراموں پر تفصیل کے ساتھ شرکاء کو آگاہ کیا۔اس پروگرام میں شریک تمام افراد نے ٹیم لیڈر تحصیل احمد پور للہ فاؤنڈیشن چوہدری ظفر اقبال باجوہ کی بے لوث خدمات کو سراہتے ہوئے زبردست خراج تحسین پیش کیا۔اس سے قبل مہمانوں کا استقبال کیا گیا اور پھولوں کے ہار پہنائے گئے۔
شیخ غلام مصطفیٰ سی ای او و چیف ایڈیٹر جھنگ آن لائن نیوز نیٹ ورک 923417886500 +