جھنگ (شیخ غلام مصطفیٰ) تیز رفتار بس چنگچی رکشے کو بچاتے ہوئے الٹنے سے متعدد افراد زخمی، ریسکیو 1122 نے ابتدائی طبی امداد کے بعد ہسپتال منتقل کردیا، رپورٹ غلام اللہ فاروقی

ہیڈ تریموں اٹھارہ ہزاری کے قریب تیز رفتاری سے بس الٹ گئی، تین افراد زخمی
جھنگ , ہیڈ تریموں اٹھارہ ہزاری کے قریب پیش آنے والے ٹریفک حادثے میں مسافر بس الٹنے سے تین افراد زخمی ہو گئے۔ ریسکیو کنٹرول روم کو موصول اطلاع کے مطابق بس تیز رفتاری سے کراسنگ کر رہی تھی کہ سامنے سے آنے والے رکشہ کو بچاتے ہوئے بے قابو ہو کر الٹ گئی۔

ریسکیو ٹیم فوری طور پر جائے حادثہ پر پہنچی اور پیشہ ورانہ مہارت کے ساتھ زخمیوں کو موقع پر ابتدائی طبی امداد فراہم کی۔ بعد ازاں تینوں زخمیوں کو مزید علاج کے لیے تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال اٹھارہ ہزاری منتقل کر دیا گیا۔

زخمیوں میں مہرانی بی بی زوجہ غلام رسول (عمر 40 سال، رہائشی بھراڑی) کو سر پر زخم، تہذیب ولد اظہر (عمر 30 سال، رہائشی چیچہ وطنی) کو دائیں ٹانگ میں درد جبکہ کوثر پروین زوجہ سلیم (عمر 40 سال، رہائشی چک 62 بھکر) کو پیشانی پر معمولی زخم اور سوجن آئی۔رپورٹ غلام اللہ فاروقی

شیخ غلام مصطفیٰ سی ای او و چیف ایڈیٹر جھنگ آن لائن نیوز نیٹ ورک 923417886500 +