گڑھ مہاراجہ(شیخ غلام مصطفیٰ )ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جھنگ ساجد حسین کی طرف سے تھانہ گڑھ مہاراجہ اور تھانہ احمد پور سیال میں الگ الگ کھلی کچہری کا انعقاد ، شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کر کے اپنے مسائل اور شکایات پیش کیں، رپورٹ رانا فیصل اقبال

گڑھ مہاراجہ(رانا فیصل اقبال )ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جھنگ ساجد حسین کی طرف سے تھانہ گڑھ مہاراجہ اور تھانہ احمد پور سیال میں الگ الگ کھلی کچہری کا انعقاد کیاگیاجس میں شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کر کے اپنے مسائل اور شکایات پیش کیں۔

اس موقع پرڈی ایس پی احمد پورسیال ارشد علوی۔ایس ایچ او تھانہ گڑھ مہاراجہ مناظر علی لک۔ایس ایچ او احمد پور سیال واصف علی نول بھی موجود تھے۔ شہریوں نے پولیس سے متعلق امور، سکیورٹی صورتحال اور دیگر انتظامی مسائل سے ڈی پی او کو آگاہ کیا۔ڈی پی او ساجد حسین نے شہریوں کے مسائل توجہ سے سنے اور موقع پر ہی متعلقہ افسران کو احکامات جاری کرتے ہوئے متعدد درخواستوں پر فوری کارروائی کی ہدایت کی۔

انہوں نے کہا کہ عوام کو بروقت اور میرٹ پر انصاف کی فراہمی پولیس کی اولین ذمہ داری ہے، اور اس میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔انہوں نے مزید کہا کہ کھلی کچہریوں کا مقصد عوام اور پولیس کے درمیان فاصلے کم کرنا اور مسائل کو ان کی دہلیز پر حل کرنا ہے، تاکہ عوام کا اعتماد بحال اور مضبوط کیا جا سکے۔ڈی پی او نے کہا کہ تاجران اپنی دوکانوں۔مارکیٹوں۔اور مین شاہراہوں پرکیمرے لگوائیں۔

تاکہ جرائم کے سدباب کےلے ان سے مدد مل سکے۔عوام کے پولیس پراعتماد سے جرائم میں بڑی کمی ائ ہے،اس موقع پر ممبران امن کمیٹی حافظ عبدالستار انصاری،چوہدری لیاقت علی میو۔ملک سفیر اعوان ایڈووکٹ، مولانا انور علی،رانا محمد اسلم،شیخ احسان الہی،مولاناغلام عباس مقدسی۔ سعید خان سیال۔شیخ محمد عارف۔ملک عمران بوسن، رانا محمد نعیم خان،رانا محمد سلیم، محمد عمر فاروق،شیخ امتیاز رحمانی۔شہزادہ قمرزمان نقوی۔چوہدری اعجاز حسین،رانا فیصل اقبال۔حاجی رانا غضنفر عباس۔ڈاکٹر رانا خالد محمود۔پولیس افسران ۔ریڈر ٹو ڈی پی او سب انسپکٹر رانا سعید احمد۔پی آر او عرفان حیدر سمیت معززین علاقہ اور سائلین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

شیخ غلام مصطفیٰ سی ای او و چیف ایڈیٹر جھنگ آن لائن نیوز نیٹ ورک 923417886500 +